ETV Bharat / state

خاتون آٹو ڈرائیورکو قتل کرنے والا ملزم انکاؤنٹر میں گرفتار، پیرمیں گولی لگی

خاتون آٹو ڈرائیورانیتا چودھری کی لاش گذشتہ پیر کو اترپردیش کے جھانسی میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر ملی تھی۔

خاتون آٹو ڈرائیورکو قتل کرنے والا ملزم انکاؤنٹر میں گرفتار، پیرمیں گولی لگی
خاتون آٹو ڈرائیورکو قتل کرنے والا ملزم انکاؤنٹر میں گرفتار، پیرمیں گولی لگی ((Photo Credit : ETV Bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 10, 2026 at 1:01 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور انیتا کے قاتل کو پولیس نے جمعہ کی دیر رات فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار کر لیا۔ وہ عدالت میں خودسپردگی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ لیکن پہلے ہی مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد پکڑ لیا گیا۔ ملزم پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ مبینہ انکاؤنٹر کے دوران مکیش جھا کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اسے علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایس پی سٹی پریتی سنگھ نے بتایا کہ 5 جنوری کو نوآباد تھانہ علاقے کے تالپورہ کی رہنے والی خاتون آٹو ڈرائیور انیتا چودھری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ انیتا کے شوہر دلدار چودھری نے مکیش جھا، اس کے بیٹے شیوم جھا اور بہنوئی منوج جھا پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور دو ملزمین شیوم اور منوج کو گرفتار کیا گیا۔ کلیدی ملزم مکیش جھا مفرور تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایس پی سٹی پریتی سنگھ کے مطابق جمعہ کی رات کو اطلاع ملی تھی، کہ مکیش جھا بھگونت پورہ روڈ پر واقع کرگوان میں موجود ہے۔ اس کے بعد نوآباد پولیس اسٹیشن کے انچارج روی سریواستو اور باروساگر پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: شوہر، بیوی اور دو چھوٹے بچوں کی لاشیں برآمد، دروازہ اندر سے بند، پھر گولی کس نے چلائی؟ پولیس تفتیش جاری

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گھیراؤ دیکھ کر مکیش نے گولی چلا دی۔ جوابی فائرنگ میں پولیس کی گولی ملزم قاتل مکیش جھا کی ٹانگ میں لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔