ETV Bharat / state

مدرسہ میں گیارہ سالہ طالب علم کے ساتھ غیر فطری جنسی فعل، استاد کو 20 سال قید کی سزا

پوکسو کیس میں عدالت نے مدرسہ کے استاد کو 20 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

پوکسو کیسوں کو نمٹانے والی عدالت نے ملزم سید ندیم کو قصوروار پایا
پوکسو کیسوں کو نمٹانے والی عدالت نے ملزم سید ندیم کو قصوروار پایا (AI generated)
author img

By PTI

Published : July 3, 2026 at 11:49 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کی ایک عدالت نے مدرسہ کے ایک استاد کو 20 سال قید کی سزا سنائی۔ استاد پر 2022 میں ایک 11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

بالاپور پولیس اسٹیشن میں 23 مارچ 2022 کو ایک شخص کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، اس کا 11 سالہ بیٹا شاہین نگر کے مدرسہ جامعہ نورالانوار میں باقاعدگی سے پڑھنے کے لیے جا رہا تھا۔

شکایت کنندہ نے جب نوٹس کیا کہ اس کا بیٹا ایک ہفتہ سے مدرسہ نہیں جا رہا ہے اور وہ بہت پریشان دکھائی دے رہا ہے، اس نے بیٹے سے اس کی وجہ پوچھی۔

لڑکے نے انکشاف کیا کہ تقریباً ایک ماہ قبل اس کے مدرسہ کے استاد سید ندیم جس کی عمر 22 سال ہے، نے اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا، اسے برہنہ کیا اور غیر فطری جنسی فعل کیا۔ جمعرات کو دیر گئے ایک پولیس ریلیز میں کہا گیا کہ ملزم نے لڑکے کو یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اس نے یہ معاملہ کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔

سٹی پولیس اور مقدمے کی تفتیش کی کامیاب تکمیل کے بعد، جمعرات کو پوکسو کیسوں کو نمٹانے والی عدالت نے ملزم سید ندیم کو قصوروار پایا اور اسے 20 سال کی سخت قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: