ETV Bharat / state

گجرات اے ٹی ایس نے دہشت گردانہ حملوں کی سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا

گرفتار تینوں افراد ایک سال سے اے ٹی ایس کے ریڈار پر تھے۔ مشتبہ افراد کا تعلق دو الگ الگ ماڈیولز سے بتایا گیا ہے۔

گجرات اے ٹی ایس نے دہشت گردانہ حملوں کی سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا
گجرات اے ٹی ایس نے دہشت گردانہ حملوں کی سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : November 9, 2025 at 5:30 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

احمد آباد: گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے اتوار کو احمد آباد میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ ان پر ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی مبینہ سازش کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اے ٹی ایس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ تینوں پچھلے ایک سال سے ان کے ریڈار پر تھے۔

اے ٹی ایس نے ایک بیان میں کہا، "دہشت گرد ہتھیاروں کے تبادلے کے لیے گجرات آئے تھے اور مبینہ طور پر ملک بھر میں متعدد مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تینوں مشتبہ افراد کا تعلق دو الگ الگ ماڈیولز سے ہے، اور ان کے ممکنہ اہداف و مقامات کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جہاں وہ حملے کرنا چاہتے تھے۔"

حکام نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال تحقیقات جاری ہیں، اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اس سال کے شروع میں، اے ٹی ایس نے القاعدہ سے مبینہ روابط کے الزام میں پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں بنگلور کی ایک خاتون بھی شامل تھی جو مبینہ طور پر آن لائن دہشت گردی کا ماڈیول چلا رہی تھی اور اس پر پاکستان کے ساتھ روابط کا بھی الزام تھا۔ تیس سالہ شمع پروین پر دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات اے ٹی ایس نے القاعدہ کے 4 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا

گرفتار ملزمان کی شناخت دہلی کے محمد فائق، احمد آباد کے محمد فردین، اراولی کے موڈاسا سے سیف اللہ قریشی اور نوئیڈا، اتر پردیش کے ذیشان علی کے طور پر ہوئی ہے۔