مہاراشٹر: بی جے پی کارکن 3,404 ایس آئی آر فارم کی فوٹو کاپی کرتے ہوئے پکڑا گیا، پانچ بی ایل اوز معطل
مہاراشٹر کے نئی ممبئی میں ایس آئی آر سے متعلق ایک بڑی دھاندلی کا پردہ فاش ہوا ہے۔

By PTI
Published : August 29, 2026 at 10:52 AM IST
تھانے: پانچ بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے ہفتہ کو بتایا کہ، ایک مقامی بی جے پی کارکن نئی ممبئی کی ایک دکان پر 3,000 سے زیادہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) انتخابی فارم کی فوٹو کاپی کرتے ہوئے پکڑا گیا جس میں ووٹر کی تفصیلات شامل ہیں۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایک مقامی لیڈر نے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے ایک عہدیدار سورج پاٹل کو کھارگھر کی ایک دکان پر پنول اسمبلی حلقہ سے متعلق 3,404 ایس آئی آر فارموں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اس کے بعد حکام کو مطلع کیا گیا، اور ریونیو حکام نے ضبط شدہ دستاویزات کی جانچ کی۔ اس کے بعد، نائب تحصیلدار نے ایک سرکاری شکایت درج کرائی، اور پاٹل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ضلعی عہدیداروں کے مطابق ضبط شدہ دستاویزات میں پنول اسمبلی حلقہ کے حقیقی ایس آئی آر فارم شامل ہیں، جن پر ووٹرز کی تصاویر، ذاتی تفصیلات اور بی ایل او کے سرکاری دستخط شامل ہیں۔
رائے گڑھ کلکٹر نے کہا کہ، "ہمارے عہدیداروں نے دستاویزات کی جانچ کی اور انہیں حقیقی اور بوتھ لیول آفیسرز کے دائرہ کار میں پایا۔ اس لیے ہم نے اس علاقے سے پانچ بی ایل ایوز کو معطل کر دیا ہے۔"
کھارگھر پولیس نے پاٹل کے خلاف بھارتیہ نیاے سنہتا (بی این ایس) اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پاٹل کو حراست میں لیا گیا تھا اور رہائی سے قبل معیاری قانونی طریقہ کار کے مطابق نوٹس دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:

