ETV Bharat / state

سرکاری میٹنگ میں بی جے پی اور کانگریس کے لیڈروں کے بیچ جھڑپ، جم کر مار پیٹ

کرناٹک کے بیدر میں بی جے پی ایم ایل اے سدھو پاٹل اور کانگریس ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

کرناٹک کے بیدر میں سرکاری میٹنگ کے دوران  بی جے پی اور کانگریس کے لیڈروں میں جھڑپ
کرناٹک کے بیدر میں سرکاری میٹنگ کے دوران بی جے پی اور کانگریس کے لیڈروں میں جھڑپ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 6, 2026 at 10:16 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

بیدر (کرناٹک): بیدر ضلع میں پیر کو ایک سرکاری میٹنگ کے دوران بی جے پی ایم ایل اے اور کانگریس ایم ایل سی کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی۔ بیدر شہر کے ضلع پنچایت ہال میں کرناٹک ڈیولپمنٹ پروگرام (کے ڈی پی) کی ضلع سطح کی سہ ماہی میٹنگ میں ہمن آباد کے بی جے پی ایم ایل اے سدو پاٹل اور کانگریس ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں کرناٹک کے وزیر جنگلات ایشور کھنڈرے بھی موجود تھے۔ اسی بیچ بی جے پی ایم ایل اے اور کانگریس ایم ایل سی ایک دوسرے سے الجھ گئے اور دونوں کے بیچ ہاتھاپائی شروع ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق جنگل کی زمین پر قبضے کے معاملے پر ایک دوسرے کو لے کر گالی گلوچ کرتے ہوئے دونوں لیڈروں کے درمیان ہاتھاپائی ہو گئی۔ میٹنگ میں موجود پولیس اہلکاروں اور سرکاری افسران نے مداخلت کر کے صورتحال کو قابو میں کیا۔ بعد میں وزیر کھنڈرے نے بیچ بچاؤ کیا اور سدو اور بھیم راؤ دونوں کو چپ کرایا۔

یہ جھگڑا ہمن آباد اسمبلی حلقہ میں جنگلاتی اراضی پر تجاوزات پر بحث کے دوران شروع ہوا۔ منظر عام پر آئے اس واقعے کے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنماؤں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ معاملات اس وقت زیادہ بڑھ گئے جب بھیم راؤ اپنی کرسی سے اٹھ کر سدھو کی طرف چل پڑے، اور ان پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد کمرے میں موجود ایک پولیس افسر اور دیگر رہنماؤں نے انہیں روک لیا۔

سدھو پاٹل کا بیان

واقعے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدو پاٹل نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ کے ڈی پی میٹنگ میں بیدر کے چک پیٹ علاقے میں 48 ایکڑ اراضی پر تجاوزات کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے مجھے جو جواب دیا گیا وہ درست نہیں تھا، میں نے وہ مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔

اس واقعے کو "انتہائی بدقسمتی" قرار دیتے ہوئے وزیر کھنڈرے نے تمام جماعتوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹروں کے لیے رول ماڈل بنیں۔

بعد ازاں یہ لڑائی ضلع پنچایت ہال سے سڑکوں پر آ گئی۔ اس دوران سدھو اور بھیم راؤ کے حامی جمع ہوگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے لگے۔ بیدر شہر میں کشیدہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سدو اور بھیم راؤ کے گھر سمیت اہم مقامات پر فورس تعینات کر دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ "پولیس نے ان کے گھروں کے سامنے رکاوٹیں لگا دی ہیں تاکہ کسی کو بغیر اجازت کے اندر جانے سے روکا جا سکے۔"

مزید پڑھیں:

"مودی حکومت انسانوں کے ساتھ روبوٹ جیسا سلوک کر رہی":اجے رائے، وارانسی میں ایس آئی آر کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپ

گجرات کے سابر کانٹھا میں دو گروپوں میں جھڑپ، تیس سے ​​زائد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی گئی