بھارت-نیپال سرحد پر چینی شہری گرفتار، تحقیقات جاری
نیپال بین الاقوامی سرحد پر ایک چینی شہری کے مشکوک رویے کو دیکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا۔

Published : May 5, 2026 at 8:41 PM IST
ارریہ : بہار کے ضلع ارریہ میں سشترا سیما بل (ایس ایس بی) نے بھارت - نیپال بین الاقوامی سرحد پر ایک چینی شہری کو مشتبہ حالات میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم، جس کی شناخت ژو ہوآن کے طور پر ہوئی ہے، نیپالی نمبر پلیٹ والی اسکوٹر پر جوگبانی انٹی گریٹیڈ چیک پوسٹ کے قریب پہنچا۔
اس کے مشکوک رویے کو دیکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کوئی بھی درست ویزا یا سفری دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پولیس کے مطابق وہ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا۔
بعد ازاں اسے جوگبانی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں انٹلی جنس بیورو (آئی بی) اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر اس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کے بھارت آنے کا مقصد کیا تھا اور آیا اس کے پیچھے کوئی بڑی سازش تو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش، گرمی سے ملی راحت
واقعہ کے بعد سرحدی علاقوں میں نگرانی اور چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی دراندازی کو روکا جا سکے۔ واضح رہے کہ سرحدی سکیورٹی و بروقت کارروائی اور چوکس نظام ہی بڑے خطرات کو ٹال سکتا ہے۔

