ETV Bharat / state

آسام اسمبلی میں تعدد ازدواج پر پابندی کا بل پیش، اپوزیشن کا واک آؤٹ

آسام اسمبلی سرمائی اجلاس کے پہلے دن تعدد ازدواج پر پابندی سے متعلق بل پیش کیا گیا، اس پر بعد میں بحث کی جائے گی۔

آسام اسمبلی میں تعدد ازدواج پر پابندی کا بل پیش، اپوزیشن کا واک آؤٹ
آسام اسمبلی میں تعدد ازدواج پر پابندی کا بل پیش، اپوزیشن کا واک آؤٹ (Assam Chief Minister Himanta Biswa Sarma (File/ANI))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : November 25, 2025 at 5:10 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

گوہاٹی : گوہاٹی میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے منگل کے روز ریاستی اسمبلی میں ’آسام پروہیبیشن آف پولیگیمی بل 2025‘ Assam Prohibition of Polygamy Bill 2025 پیش کیا، جس کا مقصد کثرتِ ازدواج پر پابندی عائد کرنا ہے۔ اسپیکر بسواجیت ڈیماری کی اجازت کے ساتھ، سرما نے آسام میں تعدد ازدواج پر پابندی سے متعلق بل متعارف کرایا۔

بل کی پیشی کے وقت کانگریس، سی پی آئی (ایم) اور رایجور دل کے ارکان نے زبین گارگ کی موت پر بحث کے بعد واک آؤٹ کر دیا۔ اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی مجیب الرحمن نے کہا کہ تعدد ازدواج پر پابندی کا بل صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور مسلم کمیونٹی کو پریشان کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بل کو مسلم مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی اور مخصوص آبادی والے علاقوں کو تو استثنیٰ دیا گیا ہے، لیکن مسلمانوں کو دو شادیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق یہ امتیازی قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سے زیادہ شادی کرنے پر سات سال کی سزا؛ تعدد ازدواج کے خلاف آسام میں قانون بنانے کی تیاری

بل میں درج ذیل سزائیں تجویز کی گئی ہیں:

طلاق کے بغیر دوسری شادی پر 7 سال قید اور بھاری جرمانہ

پہلی شادی چھپانے پر 10 سال تک قید

پولیگیمس شادی کرانے والے قاضی، پادری، کمیونٹی لیڈرز، گاوں بُرہ، اور والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی

غلط بیانی یا شادی کی معلومات چھپانے والوں کے خلاف بھی سخت سزائیں

حکومت کا مؤقف ہے کہ اس بل کا مقصد خواتین کا تحفظ، شفاف ازدواجی نظام اور ریاست میں یکساں قوانین نافذ کرنا ہے۔

بل پر تفصیلی بحث کے بعد اسے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔