ETV Bharat / state

مجھے اورنگ آباد کی مٹی میں دفن کرنا۔۔ ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کی جذباتی اپیل

AIMIM کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے بدھ کو ایک انتخابی ریلی میں امتیاز جلیل پر حملہ کرنے والوں پر بھی تنقید کی۔

مجھے اورنگ آباد کی مٹی میں دفن کرنا۔۔ ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کی جذباتی اپیل
مجھے اورنگ آباد کی مٹی میں دفن کرنا۔۔ ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کی جذباتی اپیل (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 8, 2026 at 1:06 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد): اسدالدین اویسی نے حملہ آوروں کو اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا۔۔کہا، "حملہ آور ابھی بچے ہیں، وہ میرے سامنے بارش کے مینڈک جیسے ہیں"، ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا، " میری گاڑی پر چھ گولیاں لگیں۔ مجھے مارا پیٹا گیا، پولیس نے مجھے جیل میں ڈال دیا۔ تم مجھے مارنا چاہتے ہو، تاہم، ہم تمہیں نہیں ماریں گے۔ کیونکہ ہمارا خیال نہیں مرے گا۔"

اس موقع پر اویسی نے ایک جذباتی اپیل بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ، اس (اورنگ آباد) شہر نے مجھے جو پیار دیا ہے اس کے لیے میں شکر گزار رہوں گا۔ انھوں نے اپیل کی کہ میرے انتقال کے بعد مجھے اس شہر میں کہیں دفن کر دینا۔ اویسی نے اپیل کی کہ، اپوزیشن کو لڑائی سے جواب نہ دیں۔ پتنگ کے نشان پر ووٹ دے کر جواب دیں۔

مجھے اورنگ آباد کی مٹی میں دفن کرنا۔۔ ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کی جذباتی اپیل (Etv Bharat)

حملہ آوروں کو وارننگ:

اویسی نے یہ بیان مہاراشٹر آل انڈیا اتحادالمسلمین کے صدر امتیاز جلیل پر ایک انتخابی ریلی کے دوران حملے کے جواب میں دیا۔ شبہ ہے کہ حملہ ایک امیدوار نے کرایا ہے۔ تاہم امتیاز جلیل نے الزام لگایا تھا کہ یہ حکمراں جماعت کے لیڈروں کی سازش کا حصہ ہے۔ انتخابی ریلی میں اسد الدین اویسی نے ان حملہ آوروں کو اپنے انداز میں جواب دیا۔ "تم کچھ بھی کر لو ہمارا جھنڈا لہرائے گا، الیکشن لڑو، تم ہار جاؤ گے اور تمہاری ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، اگر تم یہ کرنا چاہتے ہو تو میں پولیس سے کہتا ہوں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو دبئی بھیج دو، ان کے غیر قانونی کاروبار بند کرو۔ 15 تاریخ کو عوام ان کو جواب دیں گے"۔

جیت کے بعد کام کریں، میری نظر رہے گی:

اسد الدین اویسی نے مزید کہا، اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کا بجٹ 4330 کروڑ ہے، اس کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے، حیدرآباد کے بعد ہماری توجہ اورنگ آباد پر ہے، میں ناصر صدیقی سمیت پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 48 امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹکٹ نہیں ملا تب بھی ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔ میں پھر آؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: