ETV Bharat / state

عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی سڑک حادثے میں موت، جھانسی میں کار حادثہ کا شکار

ابان اپنے جیل میں بند بھائی علی احمد سے ملنے کے بعد پریاگ راج واپس آ رہے تھے۔

عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی سڑک حادثے میں موت
عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی سڑک حادثے میں موت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 6, 2026 at 1:02 PM IST

|

Updated : August 6, 2026 at 2:00 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جھانسی: اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ یہ واقعہ جمعرات کو جھانسی کانپور قومی شاہراہ پر پونچھ پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ابان کے ایک ساتھی کی بھی موت ہوگئی، جبکہ تین دیگر نوجوان شدید زخمی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ابان اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے بھائی علی احمد سے ملنے آئے تھے جو جھانسی جیل میں بند ہے۔ ان کی گاڑی پونچھ کے علاقے کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ دورے کے بعد پریاگ راج واپس لوٹ رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مٹھ میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا۔

عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی سڑک حادثے میں موت (Etv Bharat)

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی بی جی ٹی ایس مورتی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولیس کو صبح 10.30 بجے کے قریب اطلاع ملی کہ ڈرائیور کا کنٹرول کھونے کے بعد ایک ایس یو وی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ہے۔

انہوں نے کہا، "حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔"

پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت ابان احمد اور سونو کے طور پر ہوئی ہے۔

عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی سڑک حادثے میں موت
عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی سڑک حادثے میں موت (Etv Bharat)

عتیق احمد کے پانچ بیٹے

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ حادثہ کار پر سے کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا۔ ابان احمد عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ اس کا بڑا بھائی علی احمد اس وقت جھانسی جیل میں بند ہے۔ سب سے بڑا بیٹا عمر احمد لکھنؤ جیل میں قید ہے۔ اس کے خلاف ایک رئیل اسٹیٹ بزنس مین کے اغوا اور حملہ کا مقدمہ درج ہے۔ دوسرا بیٹا علی احمد اس وقت جھانسی جیل میں ہے۔ اس سے پہلے، وہ نینی سینٹرل جیل، پریاگ راج میں بند تھے، اور حال ہی میں اسے جھانسی جیل منتقل کیا گیا تھا۔ تیسرا بیٹا اسد احمد 2023 میں پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ احزم احمد چوتھا بیٹا ہے۔ اسے اکتوبر 2023 میں ایک جوینائل ہوم سے رہا کر دیا گیا تھا اور اسے اس کی پھوپھی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ابان احمد عتیق کا سب سے چھوٹا اور پانچواں بیٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : August 6, 2026 at 2:00 PM IST