دہلی کے ساکیت میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، پانچ لوگوں کی موت، پانچ افراد زیر علاج
حادثہ ہفتہ کی شام 7:44 بجے سیدالاجاب علاقے میں ویسٹرن مارگ پر پیش آیا۔ عمارت میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ، کیفے اور مختلف دفاتر قائم تھے۔

Published : May 31, 2026 at 8:51 AM IST
|Updated : May 31, 2026 at 6:36 PM IST
نئی دہلی: دہلی کے مہرولی میں ایک عمارت منہدم ہونے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی جب کہ کئی لوگوں زخمی ہو گئے۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق کل 13 افراد کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں سے پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ تین مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ باقی پانچ مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
راحت اور بچاؤ کا کام رات گئے تک جاری رہا۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پورے واقعے کی جانچ کی جارہی ہے۔ عمارت کے گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
VIDEO | Delhi: Rescue operations underway after three-storey commercial building collapses near Saket Metro Station. Morning visuals from the spot.
— Press Trust of India (@PTI_News) May 31, 2026
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/OJRQvtauVH
اس سے قبل پولیس کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی شام تقریباً 7:44 بجے سیدالاجاب علاقے میں ویسٹرن مارگ پر پیش آیا۔ عمارت میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ، کیفے اور مختلف دفاتر قائم تھے جبکہ تیسری منزل پر تعمیراتی کام بھی جاری تھا۔ حادثے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں، دہلی پولیس، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور دیگر امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارت پلک جھپکتے ہی زمین بوس ہو گئی اور پورا علاقہ گرد و غبار سے بھر گیا۔ مقامی افراد نے موبائل فون کی روشنی اور ٹارچوں کی مدد سے ابتدائی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لیے جے سی بی مشینوں، ہائیڈرولک کٹرز، خصوصی کیمروں اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مکمل کلیئرنس تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی خوشیوں کے دوران معمولی تکرار جان لیوا ثابت، سگریٹ کے تنازعہ پر نوجوان قتل
دہلی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام اس بات کا جائزہ لیں گے کہ عمارت کی تعمیر اور جاری تعمیراتی کام کے لیے ضروری اجازت نامے حاصل کیے گئے تھے یا نہیں، اور آیا کسی قسم کی غفلت اس حادثے کا سبب بنی۔

