ETV Bharat / state

ممبئی کے بھولیشور علاقے میں گنیش کا بڑا مجسمہ گرنے سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

پنڈال سے کچھ ہی دوری پر پیش آنے والے اس واقعے کے باعث گنیش اتسو کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

ممبئی کے بھولیشور علاقے میں گنیش کا بڑا مجسمہ گرنے سے دو افراد ہلاک
ممبئی کے بھولیشور علاقے میں گنیش کا بڑا مجسمہ گرنے سے دو افراد ہلاک (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 23, 2026 at 12:15 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

ممبئی: مہاراشٹر میں گنیش اتسو کی زور و شور سے جاری تیاریوں کے درمیان سنیچر کی رات جنوبی ممبئی کے بھولیشور علاقے میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ 'بھولیشور چا راجا' کے نام مشہور گنیش کا مجسمہ تقریباً 22 فٹ اونچا تھا جو جلوس کے دوران اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو چھوٹے بچوں سمیت پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ پنڈال سے تقریباً 50 فٹ دور بالرام مرچنٹ روڈ، کبوتر خانہ، جے امبے چوک کے علاقے میں پیش آیا۔ ممبئی پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ یہ اس منڈل کا 63 واں سال ہے، اور آمد کے موقعے پر پیش آنے والے اس حادثے کے باعث گنیش اتسو کے جوش و خروش کے بیچ پوری ممبئی میں سوگ کا ماحول ہے۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

بھائیکلا میں سنیچر کی شام انیکیت دیسائی کی ورکشاپ سے گنیش مجسمے کو بھولیشور میں واقع اس کے پنڈال کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔ پنڈال سے کچھ دوری پر، بھاری مجسمے کو اٹھانے کے لیے استعمال کی جانے والی کرین کمزور ثابت ہوئی اور کرین کے ذریعے لے جایا جانے والا یہ بڑا مجسمہ چند ہی سیکنڈوں میں نیچے گر گیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب مورتی کو بھائیکلا سے بھولیشور کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔

گنیش منڈل کے صدر سنکیت نیوشے کی دیکھ ریکھ میں گنیش مجسمہ بھولیشور کے چوراہے تک لایا گیا تھا۔ وہاں سے پنڈال کی جگہ محض ایک منٹ کی دوری پر تھی کہ اچانک کا مجسمہ گر گیا اور گنیش اتسو کے دوران سوگ کا ماحول چھا گیا۔ اس حادثے میں منڈل کے صدر سنکیت نیوشے اور عہدیدار برجیش جوشی کی موت ہو گئی، جب کہ پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

بچاؤ مہم شروع کی گئی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی فائر بریگیڈ، ممبئی پولیس، ٹریفک پولیس، 108 ایمبولینس سروس اور بی ایم سی وارڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا اور فوری طور پر بچاؤ مہم کا آغاز کیا۔ زخمیوں کو ریلائنس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق سنکیت نیوشے (33) اور برجیش ہیمنت جوشی (30) کو وہاں لایا گیا تھا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ، ویبھو گھینند (38) اور پون چورسیا (25) ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ لاونیا گنیر (5) اور دیویا گنیر (7) (دو بہنیں) اور کنال کاشید (26) کو جے جے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

مجسمے کا متبادل اور پولیس کارروائی

ڈپٹی کمشنر آف پولیس آر راگسودھا کے مطابق، ڈی بی مارگ پولیس نے حادثاتی موت کا کیس درج کر لیا ہے اور واقعے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور پورے واقعے کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی۔ متاثرہ گنیش مجسمے کو ضابطے کے مطابق وسرجن جائے گا اور ابتدائی تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:

کھنڈوا میں دسہرہ کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں! ٹریکٹر ٹرالی ندی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک

مورتی وسرجن کے دوران حادثات میں کئی ہلاک: پرتاپ گڑھ میں دو افراد، مہاراج گنج میں چھ اور سدھارتھ نگر میں نو بچے جھلسے

گنیش کی مورتی لے جانے اور منڈپ سجانے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے چار افراد ہلاک

گنیش مورتی کی مسجد میں تنصیب: پینتالیس سال سے چلی آرہی روایت، جہاں ہندو اور مسلمان مل کر مناتے ہیں تہوار