وجے دیورکونڈا بنے ٹی جی 20 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر، راموجی گروپ کی فرنچائزی 'حیدرآباد ای چیمپئنز' نے کسی کمر
اپل اسٹیڈیم میں 21 جون سے شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ سے قبل ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Published : June 16, 2026 at 10:23 PM IST
حیدرآباد: تلگو فلموں کے سپر اسٹار وجے دیورکونڈا کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (HCA) کے زیر اہتمام ٹی جی ٹوینٹی (TG20) لیگ کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ شری ندھی یونیورسٹی لیگ کی ٹائٹل اسپانسر ہوگی۔ ایچ سی اے کے سکریٹری جیون ریڈی نے منگل کو بیگم پیٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا باضابطہ اعلان کیا۔
اس خاص موقعے پر راموجی گروپ کی فرنچائزی 'حیدرآباد ای چیمپئنز' ٹیم کی طرف سے ای ٹی وی بھارت کی ڈائریکٹر برہتی چیروکوری اور دیگر فرنچائز مالکان شامل ہوئے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، ای ٹی وی بھارت کی ڈائریکٹر برہتی چیروکوری نے گروپ کا وژن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "اُشودیا انٹرپرائزز اور راموجی گروپ نے ہمیشہ 'ایناڈو اسپورٹس لیگ' اور ایناڈو چیمپیئنز پیج کے ذریعے مٹی میں چھپے ہیروں اور زمینی سطح کی صلاحیتوں کو باہر نکالا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اب ہمیں ٹی جی 20 لیگ کے روپ میں ایک اور شاندار موقع ملا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر ٹی جی 20 لیگ کو ایک نئے مقام پر لے جائیں۔"
صرف 50 روپے اور 100 روپے کے ٹکٹ
کرکٹ کے شائقین کے لیے سب سے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ اس لیگ کے میچ ٹکٹ بے حد کفایتی دام پر دستیاب ہوں گے۔ ٹی جی 20 گورننگ کونسل کے چیئرمین اگم راؤ نے بتایا کہ ٹکٹوں کی قیمت صرف 50 روپے اور 100 روپے ہے، اور اسے ڈسٹرکٹ ایپ کے ذریعے بک کیا جا سکتا ہے۔
اپل اسٹیڈیم میں 21 جون کو شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ میں پہلے میچ سے قبل ایک شاندار افتتاحی تقریب پیش کی جائے گی، جس میں معروف موسیقار تھمن کا لائیو میوزک کنسرٹ اور ایک شاندار لیزر شو نمایاں ہوگا۔ مائشٹھیت ٹرافی کی نقاب کشائی بدھ کو کی جائے گی۔
"لیگ میں کل 28 میچز اور چار پلے آف میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی جی 20 لیگ کا فائنل 12 جولائی کو ہوگا۔ اس میں سوائے 'امپیکٹ پلیئر' کے اصول کے، آئی پی ایل کے تمام قوانین لاگو ہوں گے۔ میچ کے ٹکٹ 'ڈسٹرکٹ' ایپ پر دستیاب ہیں۔
کروڑوں کے نقد انعامات
اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم داؤ ہو ہوگی۔ جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ کا نقد انعام ملے گا، جب کہ رنر اپ کو 50 لاکھ روپے نقد ملیں گے۔ مزید برآں، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 25 -25 لاکھ روپے ملیں گے۔
جانیں کیا ہے پورا شیڈول اور دلچسپ فارمیٹ
ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ کل 32 میچوں (28 لیگ، چار پلے آف، اور فائنل) والے اس ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچز ہوں گے۔ دوپہر کا میچ 2 بجکر 15 منٹ پر اور شام کا میچ 7 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔
افتتاحی میچ (21 جون): پال مورو اسٹرائیکرز بمقابلہ کھمم ایسس (7:15 بجے)
حیدرآباد ای چیمپئنز کا پہلا میچ (23 جون): راموجی گروپ کی ٹیم اپنا پہلا میچ پالامورو اسٹرائیکرس کے خلاف دوپہر 2:15 بجے کھیلے گی۔
مہا مقابلہ (12 جولائی): لیگ مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیمیں ایلیمنیٹر میچز کھیلیں گی، فائنل میچ 12 جولائی کو شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں:
TG20 لیگ کی نیلامی میں 160 کھلاڑی ہتھوڑے کے نیچے چلے گئے، تمام آٹھ ٹیموں کے مکمل سکواڈز پر ایک نظر
تلنگانہ میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز، راموجی گروپ نے حیدرآباد کی ٹیم کو کروڑوں روپے میں خریدا

