ETV Bharat / sports

انڈر نائنٹین ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو ایک سو اکیانوے رنز سے شکست دے کر دوسرا ٹائٹل جیت لیا

انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے 347 رنز کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 156 پر ڈھیر ہوگئی۔

under 19 asia cup 2025 final pakistan beat india by 191 runs clinch their second title Urdu News
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے دی (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 22, 2025 at 8:21 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد: دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلا گیا۔ جس میں پاکستان نے 21 دسمبر بروز اتوار دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں مردوں کا انڈر 19 ورلڈ کپ دوسری بار جیت لیا۔ 2012 میں بھارت کے ساتھ ٹرافی شیئر کرنے کے بعد یہ پاکستان کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ سمیر منہاس نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 172 رنز بنائے۔ علی رضا نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے چار وکٹیں حاصل کیں، جو بھارت کے روایتی حریفوں کے خلاف سب سے کامیاب بولر رہے۔

فائنل میں بھارت کو شکست ہوئی

فائنل میچ کے حوالے سے، انڈیا انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ تاہم پاکستانی بلے بازوں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 56 رنز بنائے لیکن منہاس نے اپنی شاندار اننگز سے یہ شو اپنے نام کرلیا۔ سمیر نے اپنی طوفانی اننگز میں 17 چوکے اور نو چھکے لگائے، ان کی جانب سے لگائے گئے 9 چھکے جونیئر کے فائنل میں اب تک کا سب سے بہترین نمبر شمار ہے۔ دیپیش دیویندرن بھارت کے سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 83 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے گھٹنے ٹیکے

بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں 347 کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کے دباؤ کے سامنے جھک گیا اور صرف 26.2 اوورز میں 156 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ ٹیم مسلسل وکٹیں گنواتی رہی، بھارت نے اننگز کے آغاز پر 68 رنز پر پانچ وکٹیں گنوادیں۔ دیویندرن نے 16 گیندوں پر 36 رنز کے ساتھ کچھ ہمت دکھائی، لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئی کیونکہ مین ان بلیو 191 رنز سے میچ ہار گیا۔ ہندوستانی نوجوان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست تھی لیکن فائنل کی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان کے لیے دوسرا ٹائٹل

پاکستان نے اس طرح اپنا دوسرا مینز انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا، اس سے قبل پاکستان نے 2012 میں ٹرافی جیتی تھی، جب یہ ان کے اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ تھی۔ ان کے روایتی حریف ہندوستان نے تاریخ میں آٹھ بار ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ بنگلہ دیش نے دو جب کہ افغانستان نے ایک بار ٹائٹل جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ: بھارت کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ، جسپریت بمراہ اور اکسر پٹیل پلیئنگ الیون سے باہر

بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں سات وکٹوں سے شکست دے دی، ٹیم انڈیا کو 2-1 کی برتری

بھارتی ٹیم نے جیت کے ساتھ سال کو کیا الوداع، آخری ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقہ کو تیس رنز سے دی شکست

شرمناک! ارشدیپ سنگھ نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ جوڑ دیا، یہ کارنامہ انجام دینے والے نمبر ون بولر بنے

میسی کی بھارت آمد، ہزاروں افراد نے آدھی رات کو کولکتہ میں سپر اسٹار کا کیا شاندار استقبال

رویندرا جڈیجہ کی اہلیہ نے کیا سنسنی خیز انکشاف، بھارتی کھلاڑیوں پر لگائے سنگین الزامات

گمبھیر کوچ نہیں، منیجر ہیں............. سابق کپتان کپل دیو نے دیا اہم تنقیدی بیان