ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج سپر 8 کے دو میچز، ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کے ساتھ جانیں کس کا پلڑا بھاری
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 میں آج سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ اور بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میچ ہوگا۔

Published : February 22, 2026 at 2:24 PM IST
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2026 کا اگلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ سپر 8 راؤنڈ کا آغاز شاندار نہیں ہوا، پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس راؤنڈ کے اگلے میچز آج 22 فروری (اتوار) سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ اور بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ سپر 8 میچ
آج کے پہلے مقابلے میں دو بار کی چیمپئن انگلینڈ اور شریک میزبان سری لنکا پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ اور سری لنکا کو سپر 8 کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں سال 2009 کی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ ہیں۔ چار میں سے صرف دو ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ سکیں گی۔
It’s Super 8️⃣ Sunday! 🔥
— Star Sports (@StarSportsIndia) February 22, 2026
Start with a win & take a big step toward the semi-finals! 💪
Who will emerge victorious today? ✍️
ICC Men’s #T20WorldCup | #SLvENG #INDvSA pic.twitter.com/kgQWvaoBMn
سری لنکا بمقابلہ انگلیڈ ہیڈ ٹو ہیڈ
یہ صرف 18 واں موقع ہوگا جب انگلینڈ کا سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میں مقابلہ ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف گذشتہ 17 میچوں میں ہیری بروک کی ٹیم کو سبقت حاصل رہی ہے۔ انگلینڈ نے 13 بار جیت درج کی ہے جب کہ سری لنکا نے صرف چار بار جیتا ہے۔ انگلینڈ کا غلبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ورلڈ کپ کے چھ میچ کھیل چکی ہیں جن میں سے پانچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ سری لنکا نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سری لنکا نے T20 ورلڈ کپ 2012 کے بعد سے انگلینڈ کو شکست نہیں دی ہے، اور اب وہ انگلش ٹیم کا سامنا کر کے اپنے 14 سالہ انتظار کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ: دونوں ٹیموں کے اسکواڈ
انگلینڈ: ہیری بروک (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر، ٹام بینٹن، جیکب بیتھل، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، سیم کرن، لیام ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید، فل سالٹ، جوش ٹونگ، لیوک ووڈ۔
سری لنکا: دسن شاناکا (کپتان)، چرتھ اسلانکا، دشمنتھا چمیرا، دوشان ہیمنتھا، دلشان مدوشنکا، کامل مشارا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، کامنڈو مینڈس، کوسل پریرا، جینتھ لیاناگے، پتھم نسانکا، پرمود مدوشن، پون رتھنائکے، مہیش تھیکشانا اور ونیتھ ویلالگے۔
انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ سپر 8 میچ
آج کا دوسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ 2024 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ری میچ ہوگا، جس میں ہندوستان نے افریقی ٹیم کو شکست دے کر اپنا دوسرا ٹائٹل جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بھی میچ ہارے بغیر سپر 8 میں پہنچی ہیں۔ اس میچ میں سب کی نظریں اوپنر ابھیشیک شرما کی خراب فارم پر ہوں گی۔ ابھیشیک نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک ایک بھی رن نہیں بنایا ہے۔
انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ہیڈ ٹو ہیڈ
ٹی ٹوینٹی میں ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 35 میچوں میں سے بھارت نے 21 میں جیت درج کی ہے۔ جنوبی افریقہ نے صرف 13 میچ جیتے ہیں جب کہ ایک میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سات میں سے پانچ میچ جیتے ہیں، جن میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بھی شامل ہے۔ جب کہ جنوبی افریقہ نے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے ابھی تک بھارت کو ناک آؤٹ میچ میں نہیں ہرایا ہے۔
𝐑𝐮𝐧𝐬 𝐰𝐢𝐥𝐥 𝐟𝐥𝐲. 𝐒𝐭𝐮𝐦𝐩𝐬 𝐰𝐢𝐥𝐥 𝐫𝐚𝐭𝐭𝐥𝐞. 𝐇𝐞𝐚𝐫𝐭𝐬 𝐰𝐢𝐥𝐥 𝐫𝐚𝐜𝐞.
— Star Sports (@StarSportsIndia) February 22, 2026
Ahmedabad, buckle up - these two powerhouses are set for an all-out showdown! 🥵
ICC Men’s #T20WorldCup SUPER 8 👉 #INDvSA | SUN, 22 FEB, 6 PM pic.twitter.com/ReMppQ99yX
انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اسکواڈز
بھارت: سوریہ کمار یادیو (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، محمد سراج، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل۔
جنوبی افریقہ: ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ریان رکیلٹن، ڈیولڈ بریوس، ٹرسٹن اسٹبس، جیسن اسمتھ، جارج لنڈے، کوربن بوش، کاگیسو رباڈا، اینریچ نورتجے، کوئنا مفاکا، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، لنگی لون اینگڈی۔
مزید پڑھیں:
T20 ورلڈ کپ 2026: زمبابوے کے سکندر رضا نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کیا ایک بار پھارت اور پاکستان ہونگے آمنے سامنے؟

