ETV Bharat / sports

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کر لی، ان کی نئی شریک حیات کے بارے میں جانیں

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے سوفی شائن کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر جاری کیں۔

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور دنیش کارتک
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور دنیش کارتک (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 22, 2026 at 9:09 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انہوں نے اپنی دیرینہ ساتھی سوفی شائن سے شادی کر لی۔ دونوں تقریباً ایک سال سے تعلقات میں تھے۔ دھون نے مئی 2025 میں ان سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی اور گذشتہ ماہ جوڑے نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان بھی کیا تھا۔

اب سنیچر (21 فروری) کو دونوں نے شادی کر لی ہے۔ دھون نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی اور اپنی شادی کی تصاویر بھی جاری کیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں دھون نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ان کی شادی کا لباس معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا۔

شادی دہلی این سی آر کے علاقے میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور افراد خاندان نے شرکت کی۔ دھون اور سوفی نے 2025 میں اپنے تعلقات کو عام کیا اور جنوری 2026 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

دھون کی محبت کی کہانی

کہا جاتا ہے کہ ان کی محبت کی کہانی کئی سال قبل دبئی میں شروع ہوئی تھی اور تب سے سوفی دھون کی زندگی میں مستقل طور پر موجود ہے۔ اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی اچھی خاصی فالوئنگ بنا لی، جہاں شائقین ان کے ہلکے پھلکے اور مزیدار ریلیز کو پسند کرتے ہیں۔

سوفی شائن کون ہیں؟

رپورٹس کے مطابق سوفی شائن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ وہ پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہے۔ اس نے لیمرک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور پھر کیسل رائے کالج سے مارکیٹنگ اور مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں بھی کام کیا۔ آج سوفی شیکھر کی زندگی کا حصہ ہیں۔ وہ وی ون اسپورٹس کی سی او او کے طور پر کام کر رہی ہیں اور شیکھر دھون فاؤنڈیشن کی بھی سربراہ ہیں۔

شیکھر دھون کی پہلی بیوی

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ دھون کی یہ دوسری شادی ہے۔ عائشہ مکھرجی سے ان کی پہلی شادی سنہ 2021 میں ختم ہو گئی تھی۔ ان کی پہلی بیوی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام زوراور ہے۔ دھون نے 2024 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے 269 بین الاقوامی میچوں میں 10,867 رنز بنائے ہیں جن میں 24 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

شادی ٹوٹنے کے بعد پہلے ہی میچ میں اسمرتی مندھانا نے رقم کی تاریخ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حاصل کی یہ بڑی کامیابی

کچھ نے چھپ کر شادی کی، کچھ نے دھوم دھام سے،ان مشہور شخصیات کی شادیاں موضوع بحث رہیں

کچھ رشتے ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے... کرکٹر راہل چاہر نے اپنی فیشن ڈیزائنر بیوی کو طلاق دے دی

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کا شادی کا 29 سالہ بندھن ٹوٹ گیا، طلاق کے بعد موسیقار نے لکھا جذباتی نوٹ

ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ طلاق کے بعد اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں پہلی بار بات کی