سرفراز خان کی طوفانی بلے بازی، لسٹ اے کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی، 31 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
وجے ہزارے ٹرافی کی اس سیریز میں سرفراز خان نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھی ہے۔

Published : January 8, 2026 at 5:21 PM IST
|Updated : January 8, 2026 at 5:46 PM IST
نئی دہلی: سرفراز خان نے 2025-26 وجے ہزارے ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ میں پنجاب کے خلاف 15 گیندوں پر سنسنی خیز نصف سنچری بنائی، جو لسٹ اے کرکٹ میں کسی ہندوستانی کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔
سرفراز نے مہاراشٹرا کے ابھیجیت کالے کا ریکارڈ توڑا۔ابھیجیت کالے نے 1995 میں بڑودہ کے خلاف 16 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی اور بڑودا کے آل راؤنڈر عتیت شیٹھ کا ریکارڈ بھی توڑا جنہوں نے 2021 میں چھتیس گڑھ کے خلاف 16 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔اب سرفراز خان نے ان دونوں کو پیچھے چھوڑ کر 31 سال پرانی تاریخ کو دوبارہ لکھنے پر مجبور کر دیا ہے۔
🚨 Sarfaraz Khan since CSK picked him :- [SMAT + VHAT] :-
— Pratyush Halder (@pratyush_no7) January 8, 2026
73(22)
8(5)*
55 (49)
157 (75)
21(10)
62(20)
Peak Consistency with insane Sr. 🥶
And CSK got Sarfu for just 75 L. 🔥💛
pic.twitter.com/EimHZ0qy7d
جے پور میں 217 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، ممبئی نے مشیر خان اور انگکرش راگھونشی کی بدولت تیز شروعات کی، جنہوں نے 8.2 اوور میں پہلی وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑے۔ سرفراز نے اپنے بھائی کی جگہ لی اور فوری طور پر اسپنرز کی پٹائی کی۔
وجے ہزارے ٹرافی کی اس سیریز میں سرفراز خان نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھی ہے۔ ابھی تک انہوں نے صرف تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں مقابلوں میں 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ پہلے میچ میں سرفراز نے 49 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ اس کے بعد دوسرے میچ میں خان نے 75 گیندوں پر 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اب انہوں نے 29 گیندوں پر 62 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
Sarfaraz on strike 👉 Carnage guaranteed 💪🦁🔥#VijayHazareTrophy #WhistlePodu pic.twitter.com/WMURkhHZJq
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) January 8, 2026
سرفراز خان زبردست فارم میں ہونے کے باوجود کسی بھی فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔آئی پی ایل نیلامی میں پہلی بولی میں سرفراز خان کو کسی بھی فرینچائزی نے نہیں خریدا تھا لیکن بعد میں چنئی شپر کنگس نے ان کو اپنی ٹیم میں شگامل کیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ لسٹ اے کرکٹ میں چوتھی تیز ترین ففٹی ہے۔سب سے تیز ترین ففٹی سری لنکا کے کوشلیا ویراتنے نے 2005-06 کے سیزن میں ایک ڈومیسٹک میچ میں 12 گیندوں پر بنائی تھی۔

