سرفراز خان نے تہلکہ مچایا، 56 گیندوں میں سنچری، 75 گیندوں میں 157 رنز بنا کر ٹیم انڈیا میں انٹری کا دروازہ کھٹکھٹایا
سرفراز خان کا بلہ مسلسل آگ اگل رہا ہے،سید مشتاق علی ٹرافی کےبعد وجئے ہزارے ٹرافی میں انہوں نے دھواں دھار بلے بازی کی ہے۔

Published : December 31, 2025 at 5:41 PM IST
حیدرآباد: سرفراز خان وجئے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ممبئی کے لیے کھیلتے ہوئے سرفراز خان نے صرف 75 گیندوں پر 9 چوکے اور 14 چھکے لگا کر 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے بھائی مشیر خان نے بھی نصف سنچری بنائی۔ مشیر نے 66 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
S N Khan 101 runs in 56 balls (7x4, 7x6) Mumbai 272/4 #GOAvMUM #VijayHazare #Elite Scorecard:https://t.co/ijAcxkKtKc
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) December 31, 2025
وجے ہزارے ٹرافی کے اس سیزن میں سرفراز پہلے ہی ایک ففٹی اور ایک سنچری بنا چکے ہیں۔ ممبئی کے چار میچوں میں سے ایک میں انہیں بلے بازی کا موقع نہیں ملا، وہیں ایک میچ میں روہت شرما کی 155 رنز کی زبردست اننگز کی وجہ سے وہ آخری وقت میں آئے اور 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایک میچ میں روہت شرما کے صفر پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے سرفراز کو بیٹنگ کا موقع ملا جس میں انہوں نے انتہائی تیز رفتاری سے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
سرفراز خان نے 209.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔ سرفراز آئندہ آئی پی ایل سیزن میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلیں گے۔سی ایس کے نے سرفراز کو اس کی بنیادی قیمت 75 لاکھ روپئے میں خریدا ہے۔ سرفراز خان نے 56 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ لسٹ اے کرکٹ میں ممبئی کے لیے سب سے تیز سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ روہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے حال ہی میں سکم کے خلاف 62 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
100*(47), 52(40), 64(25), 73(22) in the SMAT.
— Ashwin 🇮🇳 (@ashwinravi99) December 31, 2025
That form’s transitioned seamlessly into the Hazare with scores of 55(49) followed by a blistering 157(75) today with 14 sixes. It's particularly impressive how he murders spin in the middle overs with his sweeps and slog sweeps.… pic.twitter.com/MfBWAD6QH8
سرفراز کافی عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں رنز بنا رہے ہیں۔ ریڈ بال فارمیٹ میں مسلسل رنز بنانے کے بعد سرفراز نے سید مشتاق علی ٹرافی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب سرفراز 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی مسلسل اسکور کر رہے ہیں۔

