ETV Bharat / sports

رنجی ٹرافی فائنل، کرناٹک کی ٹیم 293رنز پر ڈھیر، جموں کشمیر مضبوط پوزیشن میں

کرناٹک کے بلے بازوں میں محض میانک اگروال ہی 160رنز اسکور کر پائے۔

جموں کشمیر کے گیند بازوں نے کرناٹک کی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا
جموں کشمیر کے گیند بازوں نے کرناٹک کی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا (پی ٹی آئی)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 27, 2026 at 12:29 PM IST

|

Updated : February 27, 2026 at 12:45 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر (نیوز ڈیسک) : جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم نے رنجی ٹرافی 2025-26 کے فائنل میں کرناٹک کی ٹیم کو 293 پر آل آؤٹ کر کے اپنی گرفت مضبوط کر لی، اور پہلی اننگز میں 291 رنز کی اہم برتری قائم کر لی جب کہ کھیل چوتھے دن جاری ہے۔ تاہم جموں کشمیر ٹیم نے کرناٹک کی ٹیم کو فالو آن کے بجائے خود ہی بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے سیشن کے اختتام پر گیارہ رنز کے اسکور پر دو وکٹیں گنوائیں۔

کرناٹک کے بلے بازوں میں میانک اگروال ہی 160 کا اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی جنہوں نے جموں کشمیر کے گیند بازوں کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے 266 گیندوں پر یہ اسکور کیا جس میں 21 چوکے شامل ہیں۔ تاہم وکٹ کی دوسری جانب ان کا ساتھ کسی بھی بلے باز نے نہیں دیا اور وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں اور کرناٹک کی ٹیم بڑی شراکت کرنے میں ناکام رہا۔

جموں کشمیر کی جانب سے اسٹار گیند باز عاقب نبی ڈار نے 54 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 23اوورز میں 7میڈن کیے اور اڑھائی سے بھی کم ایکانومی سے رنز دیکر کرناٹک کے بلے بازوں کو باندھ کر رکھا۔ انہوں نے سیزن میں ساتویں مرتبہ ایک ہی اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کی اب تک ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔

سنیل کمار (2/51) اور یودھویر سنگھ چرک (2/55) نے عاقب نبی کا بھرپور ساتھ دیکر اس بات کو یقینی بنایا کہ کرناٹک کی ٹیم زیادہ اسکور نہ کر سکے اور کرناٹک کی پہلی اننگز کا خاتمہ پرسدھ کرشنا کے مڈ آن پر کیچ آؤٹ کے ساتھ ہی ہوا۔ انہوں نے محض چار رنز بنائے۔

جموں کشمیر نے کرناٹک کو فالوآن کے بجائے خود ہی بیٹنگ یعنی میچ کی اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنا مناسب سمجھا تاہم کرناٹک کے گیند بازوں نے دو بلے بازوں کو گیارہ رنز کے مجموعی اسکور پر واپس پولین لوٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:

رنجی فائنل کے تیسرے روز کرناٹک کے پانچ کھلاڑی آؤٹ، جموں کشمیر مضبوط پوزیشن میں

Last Updated : February 27, 2026 at 12:45 PM IST