6،6،6،6،6،6، پاکستانی بلے باز کی کرشمائی پاری، ایک اوور میں 6چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں نے 55 رن بنائے، دیکھیں ویڈیو
پاکستان کے بلے باز عباس آفریدی نے طوفانی پاری کھیلتے ہوئے ایک اوور میں لگاتار چھ چھکے لگائے۔

Published : November 8, 2025 at 4:05 PM IST
نئی دہلی: ہانگ کانگ سکسز میچ میں پاکستانی بلے باز عباس آفریدی کا طوفان دیکھنے کو ملا۔ عباس نے طوعفانی پاری کھیلتے ہوئے ایک اوور میں مسلسل چھہ چھکے لگائے۔ انہوں نے کویت کے خلاف ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیا۔ گیندباز یاسین پٹیل کے اوور میں لگاتار چھ چھکے مارے۔ عباس نے 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے اور پاکستان کو کویت کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔
🚨Big win for Pakistan against Kuwait in the Hong Kong Super Sixes! 🔥
— ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) November 7, 2025
They beat Kuwait by 4 wickets, with Abbas Afridi smashing six sixes in an over! 🤯#HongKongSixes pic.twitter.com/WjppEmAqTx
کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 123 رنز بنائے۔ میٹ بھوسر نے صرف 14 گیندوں میں 40 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے آخری گیند پر چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ عباس آفریدی جولائی 2024 سے پاکستان کے لیے نہیں کھیلے ہیں، انھوں نے اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ عباس نے رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ عباس یقینی طور پر کویت کے خلاف 12 گیندوں پر 55 رنز کی اپنی دھماکہ خیز اننگز سے سلیکٹرز کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوں گے۔
124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے تین اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 43 رنز بنائے تھے۔ چوتھے اوور میں صرف 14 رنز بنائے گئے، جس سے پاکستان کا سکور چار اوور کے بعد 57/1 پر رہ گیا۔ انہیں ابھی 12 گیندوں میں 67 رنز بنانے تھے۔
پانچویں اوور میں یاسین پٹیل کی گیند پر عباس آفریدی نے چھ گیندوں پر چھکے لگائے۔ امپائر نے چھٹی گیند کو نو بال قرار دے دیا تھا۔ آفریدی نے 12 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی اور 55 پر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔
پاکستان کو آخری اوور میں 29 رنز درکار تھے۔ شاہد عزیز نے آخری اوور میں تباہی مچا دی، پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے 5 گیندوں میں 23 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ عباس آفریدی نے اپنے ڈیبیو کے بعد سے اب تک 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 12.18 کی اوسط اور 112.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے 134 رنز بنائے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم سے باہر ہیں۔
ہانگ کانگ سکسٹس ایک تیز رفتار بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے، جس میں چھ اوور فی اننگز اور چھ ٹیمیں فی ٹیم شامل ہیں۔ وکٹ کیپر کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کو کم از کم ایک اوور ضرور کرنا ہے۔یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ ہے اس لئے عباس آفریدی کی شاندار کارکردگی کو آفیشل ریکارڈ بک میں درج کیا جائے گا۔

