ETV Bharat / sports

عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے ناراض پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ سے دستبردار ہونے پر کیا تھا غور

رابطہ کرنے پر پی سی بی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے ناراض پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ سے دستبردار ہونے پر کیا تھا غور
عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے ناراض پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ سے دستبردار ہونے پر کیا تھا غور (IMAGE: IANS)
author img

By PTI

Published : August 28, 2026 at 3:46 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

کراچی: میزبان براڈکاسٹر اسکائی اسپورٹس کو جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر ناراض پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ کے بعد اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں نہ بھیجنے پر غور کیا، لیکن بالآخر شکایت درج کرانے پر رضامند ہوگیا۔

رابطہ کرنے پر پی سی بی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، تاہم پیش رفت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ اسکائی اسپورٹس کو باضابطہ شکایت بھیج دی گئی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک ایتھرٹن نے عمران کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے 18 منٹ کا انٹرویو کیا۔ دونوں نے اپنے 73 سالہ والد کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ عمران پاکستان کے سابق کپتان بھی ہیں، اور ان کی قیادت میں پاکستان نے اپنا پہلا اور واحد ون ڈے ورلڈ کپ 1992 میں جیتا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بدھ کو ریکارڈ شدہ انٹرویو نشر کرنے پر اعتراض کیا۔ یہاں تک کہ اگر اسکائی نے نشریات جاری رکھی تو اس نے احتجاجاً لنچ کے بعد اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں نہ بھیجنے پر غور کیا۔ تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ وقت پر میدان میں آ گئی۔ انگلینڈ نے میچ کے پہلے دن نو وکٹ پر 248 رنز بنائے۔ تیز گیندباز محمد عباس نے چار جبکہ محمد علی نے تین وکٹ حاصل کئے۔