ETV Bharat / sports

آج ہی کے دن کیوں منایا جاتا ہے نیشنل اسپورٹس ڈے؟ جانیے اس کی اہمیت اور نیشنل اسپورٹس ڈے تاریخ

ملک میں کھیلوں کی روایت کو یاد کرنے کے لیے ہر سال 29 اگست کو نیشنل اسپورٹس ڈے منایا جاتا ہے۔

national sports day 2026 history significance and all you need to know major dhyan chand birth anniversary, Urdu News
نیشنل اسپورٹس ڈے 2026 (Photo Credit: ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 29, 2026 at 12:28 PM IST

8 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد: بھارتی ہاکی کھیل کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش کے احترام میں ہر سال 29 اگست کو نیشنل اسپورٹس ڈے منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ قومی کھیل کا دن 28 اگست سے 30 اگست 2026ء تک ملک گیر مہم کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا تھیم 'کھیلے گا بھارت، جیتے گا بھارت' ہے۔

نیشنل اسپورٹس ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟

نیشنل اسپورٹس ڈے کا موقع میجر دھیان چند کی زندگی اور کھیلوں میں ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ آج ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی 121ویں سالگرہ ہے۔ اس دن بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور انہیں میجر دھیان چند کی تاریخی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

میجر دھیان چند کون تھے؟

میجر دھیان چند 29 اگست 1905ء کو الہٰ آباد (پریاگ راج) کے ایک راجپوت خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے والد سمیشور سنگھ کی طرح وہ بھی بھارتی فوج میں شامل ہو گئے اور وہیں انہیں ہاکی کے کھیل سے لگاؤ پیدا ہو گیا۔ بھارتی ہاکی کے اس عظیم کھلاڑی کا اصل نام دھیان سنگھ تھا، لیکن وہ چاندنی رات میں ہی (لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے) پریکٹس کیا کرتے تھے، اسی لیے ان کے ساتھیوں نے ان کا نام 'دھیان چند' رکھ دیا۔

national sports day 2026 history significance and all you need to know major dhyan chand birth anniversary, Urdu News
میجر دھیان چند کو ہاکی کا جادوگر کیوں کہا جاتا ہے؟ (Photo Credit: ETV BHARAT)

دھیان چند کا ہاکی کیریئر
میجر دھیان چند کا کیریئر 1926ء سے 1948ء تک رہا۔ انہوں نے اپنے 22 سال سے زیادہ کے کیریئر میں 400 سے زائد گول کیے اور ٹیم کو لگاتار تین اولمپک گولڈ میڈل دلائے۔

  • 1928ء ایمسٹرڈیم اولمپکس: بھارت نے گولڈ میڈل جیتا۔ دھیان چند نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 14 گول داغے۔
  • 1932ء لاس اینجلس اولمپکس: بھارتی ٹیم نے فائنل میں امریکہ کو ہرا کر ایک بار پھر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
  • 1936ء برلن اولمپکس: دھیان چند بھارتی ٹیم کے کپتان تھے۔ بھارت نے فائنل میں جرمنی کو 1-8 سے شکست دی۔

پدم بھوشن سے سرفراز

ان کی عظیم کامیابیوں کی وجہ سے 2002ء میں دہلی کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا نام بدل کر 'میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم' کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، بھارتی ہاکی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1956ء میں ملک کے تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ انہوں نے نہ صرف میدان پر اپنی جادوئی کارکردگی سے کھیل کی خدمت کی، بلکہ بعد کے سالوں میں ایک کوچ کے طور پر بھی اپنا تعاون دیا۔ وہ پٹیالہ میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (NIS) کے چیف کوچ رہے۔ اس کے ساتھ ہی، بھارتی ہاکی کے اس عظیم کھلاڑی کے نام پر ہر سال ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

ہٹلر نے دھیان چند کو شہریت کی پیشکش کی

کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے جرمن چانسلر ایڈولف ہٹلر بھی دھیان چند کے کھیل سے بے حد متاثر تھے۔ اسی لیے برلن اولمپکس میں دھیان چند کی شاندار کارکردگی دیکھنے کے بعد ہٹلر نے انہیں جرمن فوج میں اعلیٰ عہدے اور جرمنی کی شہریت (سٹیزن شپ) کی پیشکش کی تھی، جسے انہوں نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ وہ صرف اور صرف بھارت کے لیے کھیلیں گے۔

میجر دھیان چند کی زندگی کی چند حقیقتیں درج ذیل

ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند 29 اگست کے دن سنہ 1905 کو الہٰ آباد کے ایک راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے۔ جن کی یاد میں ملک بھر میں آج نیشنل اسپورٹس ڈے منایا جا رہا ہے۔ 29 اگست 2012 کو کھیلوں کا پہلا قومی دن منایا گیا تھا۔ لیکن اس اسٹوری میں ہم آپ کو میجر دھیان چند کی زندگی کے ان چند حقیقت سے روبرو کرائیں گے جو میجر کی ابتدائی زندگی کا حصہ نہیں تھی لیکن کھیل میں مہارت کی وجہ سے وہ چیزیں بھی ان کے ساتھ لازم ملزوم ہوگئیں۔

دھیان چند کو ہاکی کا جادوگر کا لقب کیسے ملا

ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کسی تعارف کے محتاج نہیں یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ اگر بھارت کی ہاکی کی تاریخ کا ذکر کیا جائے اور اس میں دھیان چند کا ذکر نہ ہو تو اس تاریخ کو نامکمل ہی کہا جائے گا۔

دراصل ایک میچ کے دوران دھیان چند نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے میچ میں گیند کو زیادہ تر وقت اپنے ساتھ رکھ کر حریف ٹیم کو کافی پریشان کیا، جس کی وجہ سے حریف ٹیم نے ان کی ہاکی اسٹک میں مقناطیس لگے ہونے کا الزام عائد کردیا، جس کے بعد ان کی ہاکی اسٹک کو توڑ کر دیکھا گیا لیکن اسٹک سے کوئی بھی مقناطیس یا اس جیسی دوسری چیز نہیں ملی اور دھیان چند نے دوسری ہاکی اسٹک سے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے انہیں ہاکی کا جادوگر کا لقب دیا گیا۔

دھیان چند کا کھیل کیریئر

میجر دھیان چند نے 22 سال پر محیط اپنے پورے کیرئیر میں 400 سے زائد گول اسکور کئے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 1928، 1932 اور 1936 میں بھارت تین گولڈ میڈل بھی دلانے میں کامیاب رہے۔ 1936 کے برلن اولمپک میں فائنل میچ کے دوران دھیان چند نے سب سے زیادہ تین گول کیے تھے اور بھارت نے جرمنی کو 8 - 1 سے بآسانی شکست دے دی۔

جس کے بعد کہا جاتا ہے کہ جرمنی کے اس وقت کے چانسلر ایڈولف ہٹلر نے میجر دھیان چند کے کھیل سے اتنا زیادہ متاثر ہوئے کہ انھوں نے دھیان چند کو جرمن شہریت اور جرمن فوج میں کرنل کے عہدے کی پیشکش کر دی، جس کو دھیان چند نے ٹھکرا دی تھی۔

میجر دھیان چند کے نام کی وجہ تسمیہ

سب سے پہلے یہ کہ میجر دھیان چند کا اصل نام دھیان سنگھ تھا، کیونکہ ان کے والد کا نام سمیشور سنگھ تھا۔ جس کی وجہ سے ان کے نام کے آگے بھی سنگھ لگا ہوا تھا۔ چونکہ ان کے والد ایک فوجی تھے اس وہ بھی 16 سال کی عمر میں فوج میں شامل ہوگئے۔

اس کے بعد 1956 میں میجر کے عہدے پر رہتے ہوئے وہ ریٹائر ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے نام سے پہلے میجر لگا، لیکن ان کے نام دھیان کے آگے چند کا نام منسلک ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کو دن میں ہاکی کی پریکٹس کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا جس کی وجہ سے وہ چاندنی رات میں ہاکی کی پریکٹس کرتے تھے، کیونکہ اس وقت بھارت میں فلڈ لائٹس نہیں تھیں، اسی وجہ سے ان کے ساتھیوں نے ان کا نام 'چاند' رکھ دیا، جس کے بعد سے انھیں میجر دھیان چند کے نام سے پکارنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:

National Sports Day At AMU علی گڑھ، نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقعے پر ویمنس کالج میں کھیلوں کے مقابلے

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی زندگی کے چند حقائق پر ایک نظر - National Sports Day

میجر دھیان چند کو ہاکی کا جادوگر کیوں کہا جاتا ہے؟ - National Sports Day 2024

کھیلو انڈیا سنواد وزیراعظم مودی نے اولمپکس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا

National Sports Day نیشنل اسپورٹس ڈے پر تقسیم انعامات کی تقریب

National Sports Day اوڑی میں نیشنل اسپورٹ ڈے کا انعقاد

راجوری: نیشنل اسپورٹس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام

قومی یومِ کھیل، کیسے منایا جائے گا، نیشنل اسپورٹس دے