کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چھٹا ایڈیشن گلمرگ میں جاری، ایتھلیٹ پر جوش
گلمرگ میں جاری کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چھٹے ایڈیشن میں کھلاڑی کافی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : February 25, 2026 at 3:06 PM IST
گلمرگ (کوثر عرفات) : کھیلو انڈیا کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے روز مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں مختلف کھیل مقابلوں میں ایتھلیٹس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران سنو اسکیئنگ کے علاوہ کھلاڑیوں نے اسکی ماؤنٹینئرنگ، جائنٹ سلالوم اور انٹرنیشنل لیول اسکیئنگ مقابلوں میں بھی حصہ لیا، جن میں کھلاڑیوں نے طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
اسکی ماؤنٹینئرنگ ریس میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی آنچل نامی ایتھلیٹ نے کھیلو انڈیا مقابلے کے لیے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کے دوران انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ وہیں جوائنٹ سلالوم میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے والی جیا آرین نامی ایتھلیٹ نے بھی ان ہی خیالات کا اظہار کیا۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کھیلو انڈیا میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والے بعض کھلاڑیوں نے کہا: ’’پہلی مرتبہ ایسے ایونٹ میں شرکت کرنا ایک الگ ہی تجربہ ہے۔‘‘ انہوں نے گلمرگ اور اس کی ڈھلانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’ان ڈھلانوں پر اسکی کرنا آسان نہیں، ایک انوکھا تجربہ تھا اور کافی ہمت کا بھی مظاہرہ کرنا پڑا، تاہم اس دوران کافی کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔‘‘
جیا آرین نے مہنگے سازوسامن اور انفراسٹرکچر کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’حکومت کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھاوے کے لیے بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانا چاہئے اور مہنگے سامان میں کھلاڑیوں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ کھلاڑی عالمی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:

