رنجی فائنل کے تیسرے روز کرناٹک کے پانچ کھلاڑی آؤٹ، جموں کشمیر مضبوط پوزیشن میں
جموں کشمیر کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچ ہے۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : February 26, 2026 at 5:57 PM IST
سرینگر: جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم تاریخی لمحہ کے بہت قریب ہے کیونکہ رنجی ٹرافی کے فائنل میچ میں اپنی گرفت مضبوط بنانے والی کرکٹ ٹیم نے نہ صرف پہلی اننگز میں پونے چھ سو رنز اسکور کیے بلکہ تیسرے روز کے اختام پر حریف ٹیم کے پانچ وکٹ بھی چٹخائے۔
ہبلی کے کے ایس سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کرناٹک کی کرکٹ ٹیم کے خلاف فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرنے والی جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 584 رنز بنا کر پہلے رنجی ٹرافی ٹائٹل کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔
تاہم، ٹائٹل کی دوڑ آسان نہیں، کیونکہ میچ میں ابھی دو دن باقی ہیں۔ اور چیمپئن شپ کا حتمی طور پر فیصلہ ممکنہ طور پر میچ کی فتح سے نیہں بلکہ ڈرا سے ہو سکتا ہے، یہ ایک ایسا منظر نامہ ہے جو اب فائنل کا مرکزی نقطہ بن چکا ہے۔
ایک زبردست ٹوٹل بنانے کی امیدوں کے ساتھ اپنی مہم کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے جموں کشمیر کی بیٹنگ یونٹ نے آل راؤنڈ کارکردگی پیش کی۔ شبھم پونڈیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف121 رنز بنائے بلکہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر بلے بازوں کو بھی کھل کر کھیلنے اور ایک بڑا اسکورٹ کرنے کا جوش دلایا۔
یاور حسن نے 88 رنز بنائے جبکہ کپتان پارس ڈوگرا نے 70 رنز شاندار پاری کھیلی۔ مڈل آرڈر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ رفتار کم نہ ہو اور عبدالصمد نے 61، کنہیا وادھاون نے 70 رنز بنائے، اور ساحل لوترا نے بھی متاثر کن 72 رنز بنائے۔
سوائے اوپنر قمران اقبال کے تقریباً پوری جموں کشمیر بیٹنگ لائن اپ نے 50 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ اقبال صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بلے بازوں کی اجتماعی کوششوں نے جموں و کشمیر کو کمانڈنگ 584 تک پہنچا دیا ہے اور اس سے جموں کشمیر کی ٹیم فائنل میں مضبوط پوزیشن میں ہے۔
کرناٹک نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز زیادہ بہتر نہیں کیا اور جموں و کشمیر کے گیند بازوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائی۔ ٹیم انڈیا کے لیے کھیلنے والے تجربہ کار بلے باز کے ایل راہول 13 کے سکور پر اُس وقت آؤٹ ہوئے جب عاقب نبی نے انہیں سٹمپ کے پیچھے ودھوان کے دستانوں میں کیچ کروا لیا۔
عاقب نبی نے بہترین گیند بازی جاری رکھی اور کرون نائر کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹا دیا۔
روی چندرن سمرن بھی اسکورٹ بورڈ کو زیادہ حرکت دئے بغیر ہی ڈگ آؤٹ لوٹ آئے ۔ کرناٹک کے کپتان دیو دت پڈیکل (11) بھی اننگز کو مستحکم کرنے میں ناکام رہے اور سنیل شرما کو سلپ میں عبدالصمد کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ تاہم ماینک اگروال نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتےہوئے تیسرے روز کے اختتام پر130رنز کا ذاتی اسکور بنایا۔
تیسرے روز کے اختتام پر کرناٹک کی ٹیم نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر محض 220رنز بنائے جن میں اگروال کے 130اور کروتک کرشنا کے 27رنز شامل ہیں۔ اگروال اور کرشنا کل چوتھے روزکے کھیل کا آغاز کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
رنجی ٹرافی فائنل میں جموں کشمیر نے 527 رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی

