ETV Bharat / sports

رنجی ٹرافی فائنل میں جموں کشمیر نے 527 رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی

جموں کشمیر نے دوسرے روز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 527رنز کی اننگز سے میزبان کرناٹک ٹیم پر دباؤ بنا لیا ہے۔

ا
جموں کشمیر کے شبھم پونڈیر نے 121رنز کی پاری کھیلی (پی ٹی آئی)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 25, 2026 at 5:53 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں (عامر تانترے) : جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم نے رنجی ٹرافی کے فائنل میچ میں میزبان کرناٹک کے خلاف دوسرے دن کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 527 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط بنا لی ہے۔ دوسرے روز کے اختتام پر دو آل راؤنڈرز - ساحل لوترا اور عابد مشتاق بالترتیب 57 اور 20 رنز کے ذاتی اسورکز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

جموں و کشمیر نے بدھ کی صبح دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 284 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تاہم ابتدائی طور پر دو وکٹیں جلد ہی پولین لوٹ آئے، جن میں سنچری بنانے والے شبھم پونڈیر 121 رنز پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی اسکور 303 رنز تھا۔ وہیں عبدالصمد نے 61 رنز بنائے اور انہیں پرسیدھ کرشنا نے اس وقت پویلین واپس بھیجا جب جموں و کشمیر کا مجموعی اسکور 307 رنز تھا۔

اس کے بعد زخمی کپتان پارس ڈوگرا اور وکٹ کیپر بلے باز کنہیا نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ دونوں بلے باز 70، 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ودھاون 417 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈوگرا 471 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈگ آؤٹ لوٹے۔

اس کے بعد لوترا اور مشتاق نے دن کے اختتام تک بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کا اسکور 527 رنز تک پہنچایا۔ مہمان ٹیم آئندہ کل صبح اپنی پہلی اننگز جاری رکھتے ہوئے مجموعی اسکور میں مزید رنز کا اضافہ کرے گی۔

کرناٹک کی جانب سے پرسیدھ کرشنا نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ودیادھر پاٹل، شریاس گوپال اور شکھر شیٹی نے ایک ایک وکٹ لی۔

حبلی کی یہ پچ بلے بازوں کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے جس کے باعث میچ ڈرا کی جانب بڑھتا نظر آ رہا ہے، تاہم ہار یا جیت کے امکانات اب بھی موجود ہیں کیونکہ چوتھے اور پانچویں روز پچ سست ہو سکتی جس کا اسپنرز کو فائندہ پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

اگر میچ ڈرا بھی ہو جاتا ہے تو پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا، اور جموں و کشمیر کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ تاریخ رقم کرنے کے لیے یا تو پہلی اننگز کی برتری برقرار رکھنا چاہیں گے یا باقی تین دنوں میں کرناٹک کو دو بار آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. رنجی ٹرافی فائنل میں جموں کشمیر کی مضبوط پوزیشن، دو وکٹوں کے نقصان پر 284رنز
  2. جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی