ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز 503 پر ڈکلیئر کردی، جورل اور پیڈیکل نے شاندار سنچریاں اسکور کیں
دھرو جورل نے ناقابل شکست 115 اور دیودت پاڈیکل نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔


Published : August 24, 2026 at 1:57 PM IST
کولمبو: کولمبو میں کھیلے جا رہے بھارت اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے اپنی برتری مضبوط کر لی ہے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز 503 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ دھرو جورل 115 اور پرسدھ کرشنا 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ رشبھ پنت نے بھی 63 رنز بنائے۔ اس سے قبل میچ کے پہلے دن دیودت پڈیکل نے 117 اور کپتان شوبمن گل نے 50 رنز بنائے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میزبان سری لنکا کی 8 رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ پرسِدھ کرشنا نے لاہیرو اُدارا کو یشسوی جیسوال کے ہاتھوں شاندار کیچ دے کر آؤٹ کیا، جب کہ مانؤ سوتھر نے پربھات جے سوریا کو دن کی آخری گیند پر آؤٹ کیا۔ کامل مشرا 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود رہے۔ سری لنکا نے آخری سیشن میں صرف تین اوورز تک بیٹنگ کی لیکن اس دوران اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔
Stumps, Day 2: A thoroughly dominant day comes to an end as #TeamIndia take two quick wickets to reduce Sri Lanka to 8-2 after declaring at 503-9. Earlier, Dhruv Jurel registered his 2nd Test ton.
— BCCI (@BCCI) August 24, 2026
Details - https://t.co/r9FgXSdsMf #TeamIndia | #SLvIND pic.twitter.com/hTKl01SJ3X
ہندوستان نے دن کا آغاز 5 وکٹ پر 300 رنز سے کیا۔ دھرو جورل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 115 رنز بنائے جبکہ رشبھ پنت نے مفید 63 رنز بنائے۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 112 رنز جوڑے۔
اسیتھا فرنانڈو سب سے کامیاب گیند باز
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو سب سے کامیاب گیند باز رہے ہیں، جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ کیشرا نووانتھا 2 ، پربھات 2 اور لاہیرو کمارا 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارت نے 300 رنز بنائے تھے۔ پہلے میچ کے سنچری میکر دیودت پڈیکل نے اس میچ میں بھی 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کپتان شبھمن گل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 120 رنز کی اہم شراکت داری (پارٹنرشپ) بھی قائم کی۔ گل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دونوں ٹیموں کی پلینگ الیون (Playing-11)
بھارت:
یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، دیودت پڈیکل، شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، دھرو جوریل، سارانش جین، مانو سوتھار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا۔
سری لنکا:
لاہیرو اودارا، کامِل مشارا، پاسِندو سوریا بندارا، کامنڈو مینڈس، دھننجیا ڈی سلوا (کپتان)، سونل دنوشا، نیروشن ڈکویلا (وکٹ کیپر)، کیشرا نووانتھا، پربھات جیاسوریہ، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنانڈو۔

