دہلی کیپٹل بمقابلہ گجرات ٹائٹنز: ڈیوڈ ملر کی ایک غلطی دہلی کو بھاری پڑ گئی، گجرات نے ایک رن سے جیتا میچ
210 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے ایل راہل نے 52 گیندوں پر 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جوکہ رائیگاں چلی گئی۔

Published : April 9, 2026 at 9:31 AM IST
انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے سب سے دلچسپ میچ میں دہلی کو ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی کو جیتنے کے لیے آخری دو گیندوں پر دو رنز درکار تھے، لیکن 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر ملر سنگل رن لینے سے انکار کرنا ٹیم پر بھاری پڑ گیا۔ کیوں کہ آخری گیند پر وہ دو رنز نہیں بنا سکے۔ انہوں نے پرسدھ کرشنا کے سلوور باؤنسر کو کو وہ مس کر گئے اور باقی کا کام وکٹ کے پیچھے سے جوس بٹلر نے کر دیا، جس سے وہ ایک رن بھی بنانے میں ناکام رہے اور دہلی 210 کے بڑے ہدف سے ایک رن پیچھے رہ گئی۔
LAST BALL REVIEW. LAST BALL DRAMA. LAST BALL WIN. 🤯
— Star Sports (@StarSportsIndia) April 8, 2026
Miller cruised under pressure, almost pulling off a heist for #DC… until the final-ball drama hit 💔#TATAIPL 2026 👉 #KKRvLSG | THU, 9 APR, 6:30 PM pic.twitter.com/YBW33hWri1
کے ایل راہل کی شاندار اننگز رائیگاں چلی گئی
210 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی نے شاندار بلے بازی کی۔ کے ایل راہل نے 52 گیندوں پر 92 رنز کی بڑی اننگز کھیلی، جب کہ پتھم نسنکا نے 24 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر نے 20 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹیم کو 210 رنز کے ہدف کے قریب پہنچا دیا لیکن ایک غلطی کے باعث وہ ایک رن سے پیچھے رہ گئے۔
𝐄𝐤𝐝𝐮𝐦 𝐬𝐞 𝐰𝐚𝐪𝐭 𝐛𝐚𝐝𝐚𝐥 𝐝𝐢𝐲𝐚...
— Star Sports (@StarSportsIndia) April 8, 2026
Up next in #TATAIPL 2026 👉 #KKRvLSG | THU, 9 APR, 6:30 PM pic.twitter.com/NNGhR8rIt9
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو میچوں کے ہیرو رہنے والے سمیر رضوی اس میچ میں اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور راشد خان کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ دہلی کو آخری دو اوورز میں 35 رنز درکار تھے۔ سراج نے 19 ویں اوور میں 23 رنز لٹا دیے، جس سے دہلی کو آخری اوور میں 13 رنز کی ضرورت تھی۔ تاہم، پرسدھ نے اس اوور میں صرف 11 رنز دیے۔
ONE RUN. ONE HEART-STOPPING FINISH. 🤯 Prasidh trumps Miller in a last-ball thriller! 🎯
— Star Sports (@StarSportsIndia) April 8, 2026
David Miller had it all going… until a cruel run-out twist at the very end 💔#TATAIPL 2026 | #KKRvLSG | THU, 9 APR, 6:30 PM pic.twitter.com/moX1d2y0Qq
گجرات کی شاندار بلے بازی
ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات نے کپتان شبمن گل (70)، بٹلر (52) اور سندر (55) کی کوششوں کی بدولت 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں:
پندرہ سالہ بلے باز نے پہلے ہی اوور میں بمراہ کو لگا دیے دو چھکے، جھوم اٹھے کمنٹیٹرز، ویڈیو دیکھیں
آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ وارنر گرفتار، ضمانت منظور، اگلی سماعت سات مئی کو ہوگی، جانیے کیا ہے پوری کہانی؟

