ETV Bharat / sports

کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، امپائر ہلاک، متعدد کھلاڑی زخمی

اناؤ میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں سینئر امپائر مانک گپتا کی موت ہو گئی اور کئی کھلاڑی زخمی ہو گئے۔

bees attack during match umpire killed player injured uttar pradesh Urdu News
کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 19, 2026 at 1:50 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

اناؤ، اتر پردیش: اناؤ کے امبیکاپورم کے راہل سپرو اسٹیڈیم میں بدھ کی دوپہر کھیلے جارہے کرکٹ میچ پر مکھیوں کے ایک جھنڈ نے اچانک حملہ کردیا۔ اس غیر متوقع واقعے میں 60 سالہ سینئر امپائر مانک گپتا شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں پہلے مقامی نجی اسپتال اور بعد میں کانپور لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اس واقعے سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق کے سی اے کی جانب سے اسٹیڈیم کی پچ بی پر انڈر 13 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ میچ ختم ہونے کے بعد مانک گپتا ساتھی امپائر جگدیش کا انتظار کر رہے تھے۔ جگدیش پیراماؤنٹ اور وائی ایم سی اے کے درمیان میچ کی امپائرنگ کر رہے تھے، جو قریب ہی کھیلا جا رہا تھا۔

کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے میدان میں لیٹ گئے

عینی شاہدین کے مطابق پہلی اننگز کے 40 اوور پورے ہونے اور دوسری کے 17.5ویں اوور کے درمیان اچانک مکھیوں کا ایک غول میدان میں داخل ہوا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ بہت سے کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے میدان میں لیٹ گئے، جب کہ دیگر کئی کھلاڑی محفوظ ٹھکانوں کی طرف بھاگے۔

مکھیوں نے گھیر کر ڈنک مارے

افراتفری کے درمیان، شہد کی مکھیوں نے مانک گپتا کو گھیر لیا اور انہیں کئی بار ڈنک مارا۔ مسلسل حملے کی وجہ سے وہ میدان میں بے ہوش ہو کر گر گئے۔ راہگیروں نے زخمی امپائر کو فوری طور پر شکلا گنج کے ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچایا۔

bees attack during match umpire killed player injured uttar pradesh Urdu News
سینئر امپائر مانک گپتا (ETV Bharat)

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا

ڈاکٹرس کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک سمجھ کر کانپور ریفر کر دیا۔ اس کے بعد ان کے اہل خانہ انہیں کانپور کے ہالیٹ اسپتال لے گئے۔ جب ان کی حالت بہتر نہ ہوئی تو انہیں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا، لیکن شام تک علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

مقامی کرکٹ کمیونٹی میں بھی غم کی لہر

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ کھیل کے شائقین اور مقامی کرکٹ کمیونٹی میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔ کہا جاتا ہے کہ مانک گپتا طویل عرصے سے کرکٹ امپائرنگ سے منسلک تھے اور اپنی پرسکون طبیعت اور غیر جانبدارانہ فیصلوں کے لیے جانے جاتے تھے۔

مکھیوں کے حملے کے بعد میچ روک دیا گیا

شہد کی مکھیوں کے حملے کے بعد میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ منتظمین نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

T20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور امریکی کھلاڑی ٹاپ اسکوررز اور وکٹ ٹیکرز کی لسٹ میں سرفہرست، بھارتی کھلاڑی کس نمبر پر ہیں؟

"یہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے منہ پر سب سے بڑا طمانچہ...۔۔" پاکستان کے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے پر پریانکا کا بڑا بیان

سوپر ایٹ میں پہنچنے کا فائدہ: پاکستان، بھارت اور زمبابوے سمیت آٹھ ٹیموں کو 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹ کنفرم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کا اعلان آئی سی سی نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر بڑا بیان جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت، مگر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

بی سی سی آئی نے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ پر خاموشی توڑی، پندرہ فروری والے میچ پر دیا بڑا بیان

پاکستان نے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے تین شرائط رکھ دیں، رپورٹ میں بڑا انکشاف

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ ففٹی، بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا