ETV Bharat / literature

بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے سوپور میں ایک روزہ ادبی کانفرنس اور اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا

اس ادبی کانفرنس میں دیگر اہم اعزازات بھی ادبی کارناموں پر بہت سے ادباء کو دئے گئے۔

بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے سوپور میں ایک روزہ ادبی کانفرنس اور اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا
بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے سوپور میں ایک روزہ ادبی کانفرنس اور اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا (Image: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 20, 2026 at 6:51 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سوپور:(کوثر عرفات) بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے سوپور میں ایک روزہ ادبی کانفرنس اور اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں خاصی تعداد میں ادباء شعراء اور قلمکاروں نے شرکت کی۔ نشست میں رفیق راز اور عبدالخالق شمس کو ان کی ادبی میدان میں اعلی کارکردگی پر خلعت کہکشان علم و ادب نامی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران ایک جواں سال شاعر وسیم ساغر کے شعری مجموعہ چارہ گر دیوانا کی بھی رسم رونمائی انجام دی گئی۔

اس ادبی کانفرنس میں دیگر اہم اعزازات بھی ادبی کارناموں پر بہت سے ادباء کو دئے گئے۔ جن میں قابل ذکر نام یہ ہیں، فیاض تلگامی، شبنم وجپاری ، شہناز رشید ، حشمت اللہ ہاشمی ، حسن اظہر ، طارق احمد طارق ، گلہ میر لڈوری ، منظور احمد وانی ، جی ایم ذاہد ، مجروح رشید اور دیگر کئی قابل ذکر ادباء نے بھی اعزازات حاصل کئے۔

بزم کے صدر یوسف شمیم اور جنرل سکریٹری مدثر مرچال نے تمام شعرا اور شرکاء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروگرام کے انچارج یوسف شمیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قسم کے پروگرام لگاتار سال بھر کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جو ہماری نوجوان نسل ہے وہ ادب کے ساتھ منسلک ہو جاۓ اور کشمیری زبان کو فروغ دے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ہر سال ان ادیبوں کو بھی حوصلہ افزائی کرتے ہے جنوں نے ادب کے لیے کافی کام کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا اور جو ایک نوجوان ادیب نے ایک کتاب لکھی ہے وہ بالخصوص نوجوانوں کے لیے لکھی گئی ہے تاکہ نوجوانوں کو پتاہ چلے کہ ادب کے ساتھ جوڈنا کتنا ضروری ہے۔