ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانہال میں نوجوان لڑکی نے نیشنل ہائی وے پل سے چھلانگ لگا دی، پولیس نے وقت رہتے کیا ریسکیو

بانہال میں خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والی ایک لڑکی کو پولیس اہلکاروں نے ریسکیو کیا ہے۔

بانہال میں نوجوان لڑکی نے نیشنل ہائی وے پل سے چھلانگ لگا دی، پولیس نے وقت رہتے کیا ریسکیو
بانہال میں نوجوان لڑکی نے نیشنل ہائی وے پل سے چھلانگ لگا دی، پولیس نے وقت رہتے کیا ریسکیو (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : August 27, 2026 at 7:02 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

رامبن ( نواز رونیال ): مرکز کے ریر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بدھ کی شام ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے بانہال میں قومی شاہراہ پر واقع ایک پل سے چھلانگ لگا دی۔


اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں اور رضاکا موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بچاؤ مہم کے دوران پولیس سب انسپکٹر مزمل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لڑکی کو اپنی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اٹھا کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔


ریسکیو کے بعد لڑکی کو فوری طبی دیکھ بھال کت لیے بانہال کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی طبی معائنہ کیا۔ طبی معائنے کرنے کے بعد اسے مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج، اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔


پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ لڑکی نے خودکشی کی کوشش کیوں کی اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کا خاندان بنیادی طور پر اتر پردیش سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے بانہال میں کاروبار کر رہا ہے۔

{خودکشی کوئی حل نہیں ہے: اگر آپ خودکشی کے خیالات آرہے ہیں، یا آپ کسی دوست کے بارے میں پریشان ہیں، یا آپ کو جذباتی مدد کی ضرورت ہے، تو کوئی ہے جو آپ کی بات سننے کے لیے ہر وقت موجود ہے۔ سنیہا فاؤنڈیشن - 04424640050 (24x7 دستیاب ہے) یا iCall ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کی ہیلپ لائن 9152987821 پر کال کریں (پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب)}


یہ بھی پڑھیں: