ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چڑیا گھر کے جانوروں کو لے کر ٹرین جموں سے چنئی کے لیے روانہ

ریلوے کے مطابق ڈاکٹروں اور جنگلی حیات کے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے پورے سفر میں تعینات رہے گی۔

چڑیا گھر کے جانوروں کی بذریعہ ٹرین جموں سے چنئی منتقلی
چڑیا گھر کے جانوروں کی بذریعہ ٹرین جموں سے چنئی منتقلی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 4, 2026 at 9:47 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (عامر تانترے) شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن چڑیا گھر کے جانوروں کو ٹرین کے ذریعے جموں سے چنئی منتقل کر رہا ہے۔ منتقل کیے جا رہے جانوروں میں دو چیتے اور دو کالے ریچھوں سمیت دیگر جانور شامل ہیں۔ گذشتہ روز تین مارچ کو ان جانوروں کو ٹرین نمبر 16032 کے وی پی یو کوچ کے ذریعے جموں سے تمل ناڈو کے ایم جی آر چنئی کے لیے روانہ کیا گیا۔ چڑیا گھر کے ان جانوروں کو جموں سے ایم جی آر چنئی پہنچنے میں 54 گھنٹے لگیں گے، جو کہ روڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں کم بتایا جا رہا ہے۔

جنگلی حیات کا یہ سفر نہ صرف شمال سے جنوب تک جنگلی حیات کے طویل ترین سفروں میں سے ایک ہے بلکہ محفوظ نقل و حمل میں بھی ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے جموں ڈویژن کے تعلقات عامہ کے انسپکٹر نے کہا کہ چڑیا گھر کے ان جانوروں کو لے جانے کے لیے ٹرین نمبر 16032 پر ایک خصوصی پارسل کوچ (VPU) کا استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "چڑیا گھر کے ڈاکٹروں اور جنگلی حیات کے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم جانوروں کی صحت اور حفاظت کی نگرانی کے لیے پورے سفر میں موجود رہے گی۔ سفر کے دوران جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (BIS) کے سخت معیارات پر عمل کیا جا رہا ہے، جس میں خوراک اور پانی کے انتظامات بھی شامل ہیں"۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر، جموں اچیت سنگھل نے کہا کہ "جموں ڈویژن ہر روز نئے اقدامات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل 23 غیر ملکی بیلوں کو ریل کے ذریعے بنگلورو سے کشمیر لیا گیا۔ اس کے بعد اب ایک بار پھر چڑیا گھر کے جانوروں کو ایم جی آر کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔''

راؤ نے بتایا کہ روڈ سے نقل و حمل کے مقابلے میں ریل ایک محفوظ سفر کو یقینی بناتی ہے۔ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے ہم تجربہ کار ڈاکٹروں اور ان کا خیال رکھنے والوں کی ایک ٹیم کو پورے سفر میں جانوروں کی صحت کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی منظم نقل و حمل ریلوے کی نئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔