ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال کے ستورہ میں انسان اور جنگلی حیات کے تصادم پر آگاہی ورکشاپ
تقریب کے دوران انسان اور جنگلی حیات کے تصادم کو روکنے اور جانوروں کو بحفاظت واپس جنگلوں کی طرف دھکیلنے کی تربیت فراہم کی گئی۔

Published : August 27, 2026 at 7:06 AM IST
|Updated : August 27, 2026 at 2:28 PM IST
ترال: (شبیر بٹ) جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے سرحدی علاقے ستورہ آری پل میں محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن نے 'ایس او ایس وائلڈ لائف' کے تعاون سے ایک روزہ خصوصی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد وادی میں انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم کے واقعات کو روکنا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔
ورکشاپ میں محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام، ملازمین، وائلڈ لائف وارڈن شوپیان و پلوامہ سہیل احمد اور ایس او ایس وائلڈ لائف کی معروف ماہر آلیہ میر نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ماہرین نے مقامی آبادی اور فیلڈ عملے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے، جنگلی جانوروں کے حملوں سے بچنے اور انہیں بحفاظت واپس جنگلوں کی طرف دھکیلنے کے جدید طریقۂ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائلڈ لائف وارڈن سہیل احمد نے کہا کہ حالیہ دنوں میں رہائشی علاقوں میں جنگلی جانوروں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر قیمتی انسانی جانوں اور خود جنگلی حیات کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی دور دراز اور حساس علاقوں میں ایسے بیداری پروگرام جاری رکھے جائیں گے تاکہ عوام اور جنگلی حیات دونوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
راجپورہ میں کسانوں کے لیے باغبانی و زرعی ترقی سے متعلق آگاہی پروگرام
گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں ڈیجیٹل لٹریسی پر پانچ روزہ آگاہی پروگرام
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں پی ایم او ایس سے متعلق آگاہی اور اسکریننگ پروگرام
بجبہاڑہ: میڈیا فیڈریشن اور زیبا آپا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منشیات مخالف پروگرام کا انعقاد

