ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سکھ طبقے کو مائنارٹی کا درجہ کب دیا جائے گا، ڈاکٹر جوگندر شان

ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان نےکہا کہ حکومت یہ اعلان کرے کہ سکھ ملک کے اندر اقلیت میں نہیں ہے یا انہیں مائناریٹی کا درجہ دے۔

سکھ طبقے کو مائنارٹی کا درجہ کب دیا جائے گا، ڈاکٹر جوگندر شان
سکھ طبقے کو مائنارٹی کا درجہ کب دیا جائے گا، ڈاکٹر جوگندر شان (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 24, 2026 at 10:49 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال: (شبیر بھٹ) جنوبی کشمیر کے معروف سیاسی وسماجی کارکن اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان نے سکھ کمیونٹی کو اقلیت کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان نے بتایا کہ سکھ طبقے کو اقلیتی طبقے کا درجہ دیا جائے تاکہ اس طبقے کے مسائل کو حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سینتالیس سے آج تک اس قوم نے ملک کی سالمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں لیکن بدلے میں اس طبقے کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ قوم پرست طبقہ فلاح وبہبود کی اسکیموں سے مستفید نہیں ہو رہا ہے ساتھ ہی معاشرتی سطح پر بھی طبقے میں مایوسی پھیل چکی ہے۔

سکھ طبقے کو مائنارٹی کا درجہ کب دیا جائے گا، ڈاکٹر جوگندر شان (Video : ETV Bharat)

ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان نے بتایا یا حکومت یہ اعلان کرے کہ سکھ ملک کے اندر اقلیت میں نہیں ہے یا انہیں مائناریٹی کا درجہ دیا جائے جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے مانگ کی جس طرح اب پانچ ممبران اسمبلی کو منتخب کرنے کا اختیار ایل جی کو دیا گیا ہے تو اس میں سے بھی ایک ممبر کو سکھ طبقے سے بھی مقرر کیا جائے تاکہ سیاسی طور پر بھی یہ طبقہ نمائندگی حاصل کر سکے۔