ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھ کر وی ڈی جی نے گولی چلائی

جموں کے سرحدی علاقے راجوری میں ایک مشکوک شخص کی نقل وحرکت دیکھ کروی ڈی جی نے گولی چلائی تاہم کوئی سراغ نہیں ملا

راجوری میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھ کر وی ڈی جی نے گولی چلائی
راجوری میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھ کر وی ڈی جی نے گولی چلائی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 31, 2025 at 11:26 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

راجوری (جہانگیر خان) : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کالاکوٹ تحصیل کےایک دور افتادہ گاؤں (ڈالی) میں منگل کی دیررات گاؤں کے دفاعی محافظ (وی ڈی جی) نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد گولی چلائی، یہ علاقہ تحصیل کالاکوٹ کےتحت آتاہے اور صدر مقام تحصیل سےکافی دوری پر واقع ہے اس کےساتھ والاعلاقہ جنگل سےبھی ملتا جلتا ہے دیررات مشتبہ نقل ہرکت دیکھنے کے بعد وی ڈی جی کی طرف سےگولیاں چلای گی۔

تاہم کالاکوٹ علاقے کے گاؤں ڈالی میں ہونے والے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، وی ڈی جی نے مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص کی مشکوک نقل و حرکت کو دیکھنے کے بعد تقریباً نصف درجن راؤنڈ ہوا میں فائر کیے۔

تاہم گولیوں کی آوازیں سنتے ہی سیکورٹی فورسز کی مدد سے پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی ابھیان شروع کردیا تاہم دیر رات تک کاروائی کرنے کے بعد بھی کچھ مشکوک نقل وحرکت کے متعلق جانکاری نہ مل سکی نہ ہی کوی مشکوک شخص اس علاقہ میں دیکھا گیا تاہم علاقہ کےلوگوں نےبھی اس آپریشن میں سیکورٹی فورسزکی مددکی جس دوران وی ڈی جی کےممبران بھی شریک رہے۔
گولیوں کی آواز سننے کے بعد جہاں لوگوں میں خوف وحراس دیکھاگیا وہی سیکورٹی فورسزکی ٹیموں نےبروقت موقع پر پھنچ کر لوگوں کےتحفظ کیلے اپنی کاروائیاں بڑے پیمانے پر شروع کرکے دیر رات تک علاقے کی چھان بین کی جب سیکورٹی فورسزکو علاقہ اطمینان بخش لگاتو اس کےبعد سیکورٹی فورسز واپس گئی۔

مزید پڑھیں: بڈگام میں اسنو اسپرے کے استعمال کا الزام، نابالغ لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار

تاہم اس دوران ایس ایچ اوکالاکوٹ بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ رہے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے احتیاطی طور پر علاقے کی تلاشی لی لیکن انہیں زمین پر کچھ نہیں ملا۔