ETV Bharat / jammu-and-kashmir
وی بی جی رام جی بل ایک تاریخی قدم. اشوک کول کا گاندربل میں کارکنوں سے خطاب
اشوک کول نے روزگار کا مشن گرامین کے لیے گارنٹی بل کا پرزور دفاع کرتے ہوئے اسے ایک تبدیلی، غریب نواز پہل قرار دیا۔

Published : February 1, 2026 at 3:29 PM IST
گاندربل، جموں و کشمیر (فردوس احمد تانترے): مرکزی حکومت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ سے قبل سماج میں موجود تمام طبقات سے مشاورت کی ہے تاکہ عوام کے سامنے عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے گاندربل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سے متعلق معاملات پر سماج کے مختلف طبقوں سے مشاورت کی گئی۔ 6 یا 7 فروری کو پیش کیے جانے والے جموں و کشمیر کے بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کول نے کہا کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بھی وسیع مشاورت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایک ضلعی سطح کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اشوک کول نے روزگار اور آجوری کا مشن گرامین کے لیے گارنٹی بل کا پرزور دفاع کرتے ہوئے اسے ایک تبدیلی، غریب نواز پہل قرار دیا۔
VB G RAM G BILL پر کول نے کیا کہا؟
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ اس کا مقصد دیہی ہندوستان کو با اختیار بنانا اور کئی دہائیوں کی اقتصادی پستی کو ختم کرنا ہے۔ کول نے بل کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی بعض سیاسی قوتوں کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ VB G RAM G روزگار پیدا کرنے، دیبی با اختیار بنانے اور جامع ترقی کی طرف ایک تاریخی قدم ہے جو خاص طور پر مزدوروں، کسانوں، نو جوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ہندوستانی بھارت کے کسی بھی جگہ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں
اشوک کولنے مزید بتایا کہ اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہمارے چیف منسٹر نے اتراکھنڈ کے چیف منسٹر سے بات کر کے یہ یقین دلایا کہ ایسی حرکت اب نہیں ہوگی۔ ایسی حرکت نہ ہونی چاہیے تھی۔ اشوک کول نے مزید بتایا کہ ہندوستان ایک ہے۔ ہندوستان کا کوئی بھی شخص کوئی بھی ہندوستانی بھارت کے کسی بھی جگہ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔

