ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مرکزی وزیر کا جموں کشمیر کا دو روزہ دورہ اختتام پزیر، پکال ڈل اور کیرو منصوبے اور کوار منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر موصوف نے مختلف کام گاہوں پر مقامی لوگوں اور مزدوروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل توجہ سے سنے۔

مرکزی وزیر کا جموں کشمیر کا دو روزہ دورہ اختتام پزیر
مرکزی وزیر کا جموں کشمیر کا دو روزہ دورہ اختتام پزیر (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 5, 2026 at 10:49 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: مرکزی وزیر بجلی منوہر لال کا جموں کشمیر کا دو روزہ دورہ آج اختتام پذیر ہوا۔ دورے کے پہلے دن یعنی چار جنوری کو مرکزی وزیر نے سالال،سوا لکوٹ اور رَتلے بجلی منصوبوں کا جائزہ لیا تھا ۔ مرکزی وزیر بجلی این ایچ پی سی کے دُل ہستی پاور اسٹیشن، کشتواڑ پہنچے جہاں ان کا استقبال سنجے کمار سنگھ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، اور رمیش مکھیہ، منیجنگ ڈائریکٹر چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹڈ سمیت این ایچ پی سی اور سی وی پی پی کے دیگر اعلیٰ افسران نے کیا۔

آج مرکزی وزیر نے سی وی پی پی کے تحت جاری تین اہم منصوبوں پکال ڈل (1000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ) اور کوار (540 میگاواٹ) کا تفصیلی معائنہ کیا اور پروجیکٹ سربراہان و ٹھیکیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، این ایچ پی سی نے وزیر کو ان زیر تعمیر منصوبوں کی پیش رفت اور مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

جائزے کے بعد وزیر بجلی منوہر لال نے ہدایت دی کہ پکال ڈل اور کیرو بجلی منصوبوں کو دسمبر 2026 تک جبکہ کوار منصوبے کو مارچ 2028 تک ہر صورت مکمل اور کمیشن کیا جائے۔

وزیر موصوف نے مختلف کام گاہوں پر مقامی لوگوں اور مزدوروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل توجہ سے سنے۔ انہوں نے مشکل حالات میں کام کرنے والے عملے اور مزدوروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔