ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ادھم پور میں منشیات فروش کی جائیداد مسمار
انہدامی کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68کے تحت انجام دی گئی۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : April 28, 2026 at 8:39 PM IST
ادھم پور(آشیش دت): ادھم پور میں ضلع انتظامیہ اور جموں کشمیر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک بڑی کارروائی انجام دی۔ اس مشترکہ آپریشن کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کو منہدم کر دیا گیا۔
یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت عمل میں لائی گئی۔ منہدم کی گئی جائیداد کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے جو ملزم رفیق ولد بنسی، ساکن جوجریان تالاب، ادھم پور کی ہے۔
محکمہ مال کے نائب تحصیلدار سنجیون شرما نے بتایا کہ اس انہدامی کارروائی کا مقصد غیر قانونی منشیات کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا اور معاشرے پر اس کے مضر اثرات کو روکنا ہے۔ انتظامیہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔
حکام نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے اور ایک صحت مند و محفوظ معاشرہ قائم ہو۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں - کشمیر، جموں - میں گزشتہ دنوں اسی طرح کی مزید کاررائیاں انجام دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:

