ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں آپریشن تراشی-اول: تین عسکریت پسند ہلاک، اسلحہ برآمد

دستوں نے وائٹ نائٹ کور کی قیادت میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ قریبی تال میل میں کارروائی کی۔

کشتواڑ میں آپریشن تراشی-اول: تین عسکریت پسند ہلاک، اسلحہ برآمد
کشتواڑ میں آپریشن تراشی-اول: تین عسکریت پسند ہلاک، اسلحہ برآمد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 22, 2026 at 3:26 PM IST

|

Updated : February 22, 2026 at 10:51 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دشوار گزار علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے فوج کے وائٹ نائٹ کور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ آپریشن مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر پولیس انٹیلی جنس بیورو اور فوج کے اپنے ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے بعد علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا پتہ چلا، جس کے بعد "آپریشن تراشی-اول" کے تحت مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق سی آئی ایف ڈیلٹا کے دستوں نے وائٹ نائٹ کور کی قیادت میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ قریبی تال میل میں کارروائی کی۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطہ قائم ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ گاہ پر مکمل برتری حاصل کی، جس کے نتیجے میں تین عسکریت پسند مارے گئےکارروائی کے دوران جنگی سازوسامان بھی برآمد کیا گیا، جن میں دو اے کے-47 رائفلیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرِیکوٹا نگر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر پر حملہ، ملزم گرفتار

قبل ازیں جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کا آغاز ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے اتوار کو کشتواڑ ضلع کے پاسرکوٹ کے عام علاقے میں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا۔

Last Updated : February 22, 2026 at 10:51 PM IST