ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامسو رامبن میں ٹرک کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک

حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک آگ کی زد میں آگیا۔ امدادی کارروائی کے دوران ڈرائیور اور کنڈکٹر کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

جائے حادثہ پر جاری امدادی کارروائیاں
جائے حادثہ پر جاری امدادی کارروائیاں (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2026 at 3:21 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

رامبن(نواز رونیال): جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں جموں-سرینگر قومی شاہراہ (این ایچ 44) پر سنیچر کے روز چونے کے پتھر (لائم اسٹون) سے لدا ایک ٹرک گہری کھائی میں گر کر آگ کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

رامسو رامبن میں ٹرک حادثے کا شکار
رامسو رامبن میں ٹرک حادثے کا شکار (ETV Bharat)

پولیس کے مطابق رجسٹریشن نمبر JK16A/0693 والا ٹرک جموں سے سرینگر جا رہا تھا کہ رامسو کے قریب گنگرو کے مقام پر ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ اس کے نتیجے میں ٹرک سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گرا اور حادثے کے فوراً بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن رامسو کے اہلکار، ہمالین کوئیک ریسپانس ٹیم (QRT) رامسو کے رضاکار، سی آر پی ایف کے جوان اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں موقعے پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

رامسو رامبن میں ٹرک حادثے کا شکار
رامسو رامبن میں ٹرک حادثے کا شکار (ETV Bharat)

حکام نے بتایا کہ جب ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں تو ٹرک مکمل طور پر آگ کی زد میں تھا۔ امدادی کارروائی کے دوران ڈرائیور اور کنڈکٹر کی لاشیں ٹرک کے جل چکے کیبن سے برآمد کی گئیں۔ دونوں افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے اور ان کی لاشیں جزوی طور پر جھلسی ہوئی حالت میں پائی گئیں۔

جائے حادثہ پر جاری امدادی کارروائیاں
جائے حادثہ پر جاری امدادی کارروائیاں (ETV Bharat)

حکام کے مطابق آگ لگنے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت ڈرائیور شاکر احمد مہناس ولد لیاقت احمد منہاس، ساکن پیریپوراہ انت ناگ اور ہیلپر محمد اقبال ساکن خیربل انت ناگ کی طور ہوئی۔ پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے وارثین کے حوالے حوالے کر دی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


مزید پڑھیں: رامبن میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہلاک، 16 زخمی

این ایچ آئی فورٹی فور رامبن پر بانہال میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی

لداخ میں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، تین اعلیٰ فوجی افسر محفوظ