ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دو روزہ میگا اسمیتا ووشو لیگ بارہمولہ میں اختتام پذیر، چار سو سے زائد لڑکیوں نے کی شرکت
اس موقع پر مقامی لڑکیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

Published : August 28, 2026 at 4:48 PM IST
بارہمولہ: (کوثر عرفات) کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ لڑکیاں شرکت کریں، ان کے مستقبل کے حوالے سے آج سے ہی ان کو پیلٹ فارم فراہم کیا جائے۔ اس ضمن میں دو روزہ اسمیتا ووشو لیگ بارہمولہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران لیگ میں کم سے کم چار سو سے زائد لڑکیوں نے شرکت کی۔
اس ایونٹ میں مختلف کلب اسکول کے ساتھ ساتھ کھیلو انڈیا سنٹرز سے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام کے منتظم نے کہا کہ یہ ایک کامیاب پروگرام رہا اور اس میں بچوں نے شرکت کر کے نمایاں کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا پلیٹ فارم بارہمولہ کے بچوں کو پہلی بار دیا گیا اور جو گیمز یہاں پر ہوئے ان میں ان بچوں کا مستقبل کافی اچھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جو سٹیٹ پالیسی ہے اس میں ان بچوں کو مستقبل میں قومی سطح پر کافی فائدہ مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کو سرکار میں روزگار حاصل کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔ اس ایونٹ کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہم ان لڑکیوں کو آگے لائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کا یونٹ صرف لڑکیوں کے لئے تھا۔
اس دوران پروگرام کے آرگنائزر مشرف قیوم نے کہا کہ میں آج بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں بھی اسی کھیل سے آگے آیا ہوں اور مجھے اس کھیل سے روزگار بھی حاصل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ میں ان کھلاڑیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آنے والے وقت میں نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہونے والے ہیں اور اس میں ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کا نام روشن کرنا ہے۔
اس موقع پر مقامی لڑکیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم کافی خوش ہیں اور اس قسم کا پلیٹ فارم ملنا کافی بڑی بات ہے۔ اس دوران لڑکیوں نے کہا کہ ہم نے یہاں کافی کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں کئی پروگراموں میں شرکت کی ہے اور ہم آنے والے وقت میں ملک کی دیگر ریاستوں میں اپنا لوہا منوایں گے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہم کو اس طرح کے پلیٹ فارم مسلسل دستیاب ہوں۔

