ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اودھمپور: شہید کیپٹن تشار کو 10ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

قابل ذکر ہے کہ کیپٹن تشار نے فروری 2016 میں پامپور میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران اپنے جان کی قربانی دے دی تھی۔

شہید کیپٹن تشار کو ان کی 10ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
شہید کیپٹن تشار کو ان کی 10ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 22, 2026 at 12:25 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اودھمپور: زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ روز 21 فروری کو کیپٹن تشار مہاجن کو ان کے 10ویں بلیدان دیوس پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اودھمپور: شہید کیپٹن تشار کو 10ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا (ETV Bharat)

اس دوران تشار موڑ پر شہید جوان کے مجسمے پر پھول چڑھائے گئے۔ بعد ازاں 9 پیرا کے افسران، فوجی جوانوں، اہل خانہ، اسکول کے طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کی بہادری اور کارناموں اور ملک کے لیے ان کی عظیم قربانی کو یاد کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ کیپٹن تشار نے فروری 2016 میں پامپور میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران اپنے جان کی قربانی دے دی تھی۔ آپریشن کے دوران، انہوں نے ایک سرکاری عمارت میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے میں غیر معمولی جرات اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہیں بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔

ان کے اعزاز میں جموں و کشمیر کے ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام ستمبر 2023 میں شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن (MCTM) رکھ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کے خاندان نے شہید کیپٹن تشار مہاجن میموریل ٹرسٹ کا قائم کیا جو مختلف سماجی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

پلوامہ حملے کی ساتویں برسی پر تقاریب کا انعقاد، شہداء کو خراج عقیدت پیش

جموں ڈویژن کے دہشت گرد حملوں کے مہلوکین کے 41 رشتہ داروں کو سرکاری ملازمت کے تقرری لیٹر دیے گئے