ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا سونہ مرگ دورہ، دھرم کنڈے کے کام کاج اور سہولیات کا معائنہ کیا

دورے کے دوران سکریٹری نے دھرم کنڈے کی آپریشنل حیثیت افرادی قوت کی دستیابی اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا سونہ مرگ دورہ
ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا سونہ مرگ دورہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 28, 2025 at 2:56 PM IST

|

Updated : December 28, 2025 at 3:01 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

گاندربل: (فردوس احمد تانترے) محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری ، اونی لاواسا نے سونہ مرگ کا دورہ کیا اور یہاں دھرم کنڈے کے کام کاج اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ سکریٹری کے ساتھ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ( آرٹی او) کشمیر، اسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آرٹی او) گاندربل اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا سونہ مرگ دورہ (ETV Bharat)

دورے کے دوران سکریٹری نے دھرم کنڈے کی آپریشنل حیثیت افرادی قوت کی دستیابی اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اوورلوڈنگ کو روکنے، ٹریفک کے ہموار ضابطے کو یقینی بنانے، سڑک کی حفاظت کو بڑھانے اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے ایسل لوڈ کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

سکریٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ویٹ برج کے کاموں میں شفافیت کو یقینی بنائیں، بین ڈپارمنٹل کو آرڈینیشن کو بہتر بنائیں اور سہولت کی چوبیس گھنٹے فعالیت کو برقرار رکھیں، سیاحوں کی آمد اور زیادہ ٹریفک کے دوران ان باتوں کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی اور معمول کی کارروائیوں میں در پیش مشکلات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسائل کے بر وقت از اله پر زور دیا۔ اس دورے کا مقصد ٹرانسپورٹ کے نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا اور سونہ مرگ کے علاقے میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کے مؤثر ضابطے کو یقینی بنانا تھا۔



مزید پڑھیں:

سونمرگ میں موسم کی تازہ برفباری، سیاحوں میں خوشی کی لہر

Last Updated : December 28, 2025 at 3:01 PM IST