ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال کا نوجوان عمان میں زیر علاج، اہل خانہ نے وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی اپیل کی
اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا گزشتہ دنوں اچانک بیمار ہوا ہے جس کے بعد اسے ایک پراییوٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا-

Published : March 4, 2026 at 6:24 PM IST
|Updated : March 4, 2026 at 8:13 PM IST
ترال: (شبیر بھٹ ) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد جو حالات پیدا ہو گے ہیں ان کی وجہ سے ان ممالک میں جو بھارتی افراد کام کر رہے ہیں وہ بھی پریشان ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ڈاڈسرہ ترال کے رہنے والا اعجاز احمد میر ولد ولی محمد جو گزشتہ چار برسوں سے عمان میں نوکری کر رہے ہیں۔ ان جنگی حالات میںاچانک شدید بیمار پڑ گئے۔ اہل خانہ کو اکلوتے بیٹے کی سلامتی کو لیکر تشویش پیدا ہو گئی۔
اہل خانہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا وہاں گزشتہ کئ برسوں سے نوکری کر رہا ہے تاہم گزشتہ دنوں وہ اچانک بیمار ہوا ہے جسکے بعد اسے ایک پراییوٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے تاہم وہاں اس کی تیمارداری کسی نے نہیں کی اور جو کچھ پیسہ اس کے پاس تھا وہ سارا ختم ہوچکا ہے اور انکا بیٹا خدا کے رحم و کر م پر ہے۔
ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہاں جنگی حالات ہیں اور انھیں اپنے بیٹے کی تشویش بھی ہے جبکہ اس کے پاس سارا پیسہ ختم ہوچکا ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ ہوسکا وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتا ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپیل کی ہے کہ ان کے اکلوتے بیٹے کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

