ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین پریشان

لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بار بار اور غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی اور کم وولٹیج کا مسئلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے برقرار ہے۔

ترال: سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین پریشان
ترال: سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین پریشان (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 23, 2026 at 10:14 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال: متبرک ماہ رمضان میں سرکار کی جانب سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان ہو گئی ہے۔ ترال ٹاؤن اور دیگر میٹرڈ علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔

دیہی علاقوں میں بجلی کا حال پہلے ہی بے حال ہے۔ ترال کے دور افتادہ علاقوں نارستان، دودھ مرگ، ماچھپامہ میں بجلی کی بار بار کٹوتی کے سبب رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید بجلی بحران سے دوچار شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بار بار اور غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی اور کم وولٹیج کا مسئلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے برقرار ہے، جس کے باعث تقریباً وسیع آبادی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ خاص طور پر ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں انہیں سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

ترال: سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین پریشان (Video: ETV Bharat)

اجل سنگھ نامی شہری نے بتایا کہ بجلی محکمہ نے بلوں کے حد درجہ اضافہ تو کر لیا ہے لیکن متبرک رمضان میں بھی ہمارے مسلم بھاییوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی دستیاب نہیں ہوتی اور یہی صورتحال دیگر علاقوں کی بھی ہے۔ کئی صارفین نے بتایا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے وہ پریشان ہیں اور روایتی طور پر موم بتی کا سہارا لیکر زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

ترال کی جملہ آبادی نے متعلقہ حکام کو بجلی سپلائی میں معقولیت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر بجلی محکمہ برائے ترال جی ایم میر نے بتایا کہ بیک وقت لوڈ زیادہ ہونےسے کبھی کبھار ہمیں مجبوراً کٹوتی کرنی پڑتی ہے تاہم ان کی کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری میں بجلی سپلائی میں کوئی خلل پیدا نہ۔