ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھدرواہ میں ٹریکنگ، ہائکنگ اور کیمپنگ پر پابندی، پیشگی اجازت لازمی قرار

حکم نامے کےمطابق حالیہ دنوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ،اچانک سیلاب،کے باعث ان سرگرمیوں سےعوامی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

بھدرواہ میں ٹریکنگ،ہائیکنگ اور کیمپنگ پر پابندی، پیشگی اجازت لازمی قرار
بھدرواہ میں ٹریکنگ،ہائیکنگ اور کیمپنگ پر پابندی، پیشگی اجازت لازمی قرار ((IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 8, 2026 at 5:27 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں(محمد اشرف گنائی): جموں ضلع انتظامیہ بھدرواہ نے خراب موسمی حالات، سکیورٹی خدشات اور قدرتی آفات کے پیش نظر سب ڈویژن بھدرواہ میں ٹریکنگ، ہائکنگ، کیمپنگ اور دیگر مہماتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بھدرواہ سنیل کمار بھٹیال نے بھارتیہ نگرک سرکشا سنہتا، 2023 کی دفعہ 163 کے تحت حکم نامہ جاری کیا ہے۔

نوٹس
نوٹس (ETV BHARAT)

حکم نامے کے مطابق حالیہ دنوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، اچانک سیلاب، دشوار گزار راستوں اور دیگر قدرتی خطرات کے باعث ان سرگرمیوں سے عوامی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سرگرمیوں کی نگرانی اور ضابطہ بندی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ اب کوئی بھی فرد، گروپ، ٹریکنگ ایجنسی، ٹور آپریٹر، گائیڈ، ادارہ یا تنظیم سب ڈویژن بھدرواہ کی حدود میں ٹریکنگ، ہائیکنگ، کیمپنگ یا کسی بھی مہماتی سرگرمی کا انعقاد یا اس میں شرکت پیشگی تحریری اجازت کے بغیر نہیں کر سکے گی۔

مزید پڑھیں: چہرے کی شناخت کی مدد سے تین او جی ڈبلیوز پہلگام یاترا روٹ پر گرفتار

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی خانہ بدوش برادریوں، بشمول گجر، بکروال اور گڈی قبائل پر لاگو نہیں ہوگی، تاہم ان کی نقل و حرکت بھی متعلقہ مجاز حکام کی اجازت سے مشروط رہے گی ضلع انتظامیہ نے پولیس، فوج، بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ جنگلات اور تمام ایگزیکٹو مجسٹریٹس کو حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔