ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عیدالفطر کے بعد جنوبی کشمیر میں سیاحوں کا رش، پارکوں اور باغات میں سیکورٹی سخت

اننت ناگ کے مختلف پارکس میں جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اشتراک سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی۔

عیدالفطر کے بعد جنوبی کشمیر میں سیاحوں کا رش، پارکوں اور مغل باغات میں سیکورٹی سخت
عیدالفطر کے بعد جنوبی کشمیر میں سیاحوں کا رش، پارکوں اور مغل باغات میں سیکورٹی سخت (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 22, 2026 at 6:54 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ (فیاض لولو) عیدالفطر کے مبارک موقع کے بعد جنوبی کشمیر میں پارکوں اور تفریحی مقامات پر مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ جنوبی کشمیر میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے مشترکہ طور پر جامع حفاظتی اقدامات کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق، اننت ناگ ضلع کے مختلف مشہور مغل باغات میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اشتراک سے بڑے پیمانے پر تلاشی اور سینیٹائزیشن مہم چلائی گئی۔ اس دوران پارکوں کے داخلی و خارجی راستوں، اطرافی علاقوں اور حساس مقامات کی باریک بینی سے جانچ کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ختم کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی غیر معمولی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث سیکورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور سیاحوں کو بلا خوف و خطر تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سیکورٹی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس کے علاوہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا لاوارث اشیاء کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ کے ارن ہال میں سڑک حادثہ، تین افراد شدید زخمی

انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عید کے یہ خوشگوار ایام امن و امان اور خوشیوں کے ساتھ گزارے جا سکیں۔