ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجبہاڑہ کے ارن ہال میں سڑک حادثہ، تین افراد شدید زخمی

عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا تھا۔

Three seriously njured in motorcycle collision at Bijbehara in ANANTNAG
ارن ہال بجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 22, 2026 at 2:22 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ: (فیاض لولو) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ارن ہال علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پرانے نیشنل ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں کے بیچ زور دار ٹکر ہو گئی۔

ارن ہال بجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثہ (ETV Bharat)

تفصیلات کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے سفر کر رہے تھے کہ اچانک ارن ہال بجبہاڑہ کے مقام پر ان کے درمیان شدید تصادم ہوگیا۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ دونوں سوار سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے۔ اسی دوران سڑک کنارے ایک سائیکل پر بیٹھا مصالحہ فروش بھی حادثے کی زد میں آ گیا اور وہ بھی زخمی ہوگیا۔

Three seriously njured in motorcycle collision at Bijbehara in ANANTNAG
ارن ہال بجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثہ (ETV Bharat)

عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر رفتار پر قابو رکھا جاتا تو اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔

Three seriously njured in motorcycle collision at Bijbehara in ANANTNAG
ارن ہال بجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثہ (ETV Bharat)

حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Three seriously njured in motorcycle collision at Bijbehara in ANANTNAG
ارن ہال بجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثہ (ETV Bharat)

ادھر پولیس نے موقعے پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا اور دونوں موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ سائیکل کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں سڑک حادثہ: ٹیریٹوریل آرمی کا جوان ہلاک