ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں وکشمیر میں زکام اور کھانسی کی تین سیرپس پر پابندی عائد
رپورٹ میں ان تینوں سیرپس میں ڈائی ایتھلیتن گلائکول (ڈی ای جی) کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی۔

Published : October 15, 2025 at 7:09 PM IST
|Updated : October 15, 2025 at 7:23 PM IST
سرینگر (پرویز الدین ): جموں وکشمیر میں ڈرگ اینڈ فوڈ کنڑول آرگنائزیشن نے تین کھانسی اور زکام کی سیرپ" کولڈ سریپ"، "ریسپی فرش ٹی آر "اور" رلیف سرپس" کی فروخت، تقسیم اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ لیبارٹری ٹیسٹ میں ان ادویات کو غیر معیاری قرار دئیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ جن میں زہریلے اجزاء کی مقدار پائی گئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہود حکومت ہند کے تحت سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا ۔رپورٹ میں ان تینوں سیرپس میں ڈائی ایتھلیتن گلائکول (ڈی ای جی) کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی۔ یہ کیمیکل شدید زہر پیدا کرتا ہے اور ماضی میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میم میں بچ وں کی اموات سے منسلک رہا ہے۔
ریاستی ڈرگ کنٹرولر کے دفتر کی طرف سے جاری عوامی نوٹس کے مطابق جب فار مولیشنز کی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری سرکیولر میں تمام فارما ہول سیلرز، دوا فروشوں، رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز، اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ادویات کی مزید خریداری، فروخت اور استعمال کو فوری طور پر روک دے۔
ڈرگس کنٹرولر جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر کے تمام ادویات فروشوں اور طبی اداروں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ممنوعہ سیرپ کے باقی ماندہ سٹاک کی اطلاع جے اینڈ کے اسٹیٹ ڈرگ کنٹرولر کے دفتر کو ای میل کے ذریعے jk.drugscontroller@jk.gov.in پر دیں۔
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ اور بیتول اضلاع میں مبینہ طور پر اس دوا کے استعمال کے بعد کم از کم 14 بچوں کی موت کے بعد کولڈرف سرپ کے بارے میں الرٹ نے ملک کی کئی ریاستوں اور یوٹیز میں اسی طرح کی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ جس کے بعد جموں وکشمیر ، پنجاب، اتر پردیش، اور اروناچل پردیش سرکار مذکورہ سیرپ کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے جبکہ گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر، راجستھان، اور اتراکھنڈ سمیت دیگر ریاستوں نے بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔
ایسے میں اگرچہ جموں و کشمیر میں ابھی تک کولڈرِف سے منسلک کوئی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم سال 2020 میں اُدھم پور میں سانحہ کی یادیں تازہ کر دی ۔جس میب کولڈ بیسٹ پی سی سیرپ استعمال کرنے کے بعد 12 بچوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

