ETV Bharat / jammu-and-kashmir
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا کا چھٹا ایڈیشن اختتام پذیر
اس دوران ایم ایل اے گلمرگ فاروق احمد نے کہا کہ پہلگام حادثہ کے بعد کشمیر میں سیاحتی شعبہ کافی متاثر ہوا۔

Published : February 26, 2026 at 6:22 PM IST
گلمرگ:(کوثر عرفات) گلمرگ میں کھیلو انڈیا کا چھٹا ایڈیشن اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقعے پر مرکزی وزیر برائے کھیل منسکھ منڈاویہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ ان کے علاوہ ایم ایل اے گلمرگ فاروق احمد کے علاوہ انتظامیہ سے وابستہ افسران نے پروگرام میں شمولیت کی۔ اس دوران ایم ایل اے گلمرگ فاروق احمد نے کہا کہ پہلگام حادثہ کے بعد کشمیر میں سیاحتی شعبہ کافی متاثر ہوا لیکن کشمیر اور گلمرگ نے ایک بار بھر واپسی کی اور گلمرگ ملک ہندوستان کا جیول ہے۔
یونین سپورٹس منسٹر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری دنیا گھوم چکا ہوں لیکن گلمرگ کو دیکھ کر میں کافی زیادہ خوش ہوا کیونکہ چاروں طرف برف ہے اور یہ برف سے لدی پہاڑیاں الگ ہی نظارہ پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں یہ چار دن کا کھیلو انڈیا پروگرام ہوتا ہے لیکن یہاں پر اس سے بھی زیادہ اسکوپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہم 15 دن کا ونٹر گیمز کا پروگرام ضرور کریں گے اور تب گلمرگ مزید ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کشمیر میں ایک زمانے میں پتھربازی ہوتی تھی لیکن اب نوجوان برف پر سنو اسکیٹنگ کرتے ہیں۔ article 370 کی منسوکی کے بعد وقت بدل چکا ہے اور جموں کشمیر بدل رہا ہے اور ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کھیلوں کو کافی فروغ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وکست بھارت بنانے کی کوشش لگاتار جاری ہے اور ہم آنے والے وقت میں دنیا میں کھیلوں میں اپنی چھاپ چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹس میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ جموں کشمیر کی کرکٹ ٹیم رنجی ٹرافی جیتنے کے قریب ہے۔ کشمیر کے نوجوان اب کشمیر کی تقدیر بدلنے والے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اس کھیلو انڈیا چمپیئن شب میں فوج نے تیس سے زائد مڈل لیے اور ٹرافی اپنے نام کی۔ اس کے بعد ہماچل پردیش نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔

