ETV Bharat / jammu-and-kashmir
امرناتھ یاترا کا پہلا جتھا ننون بیس کیمپ پہلگام۔پہنچ گیا، جانئے یاتریوں کے تاثرات
یاتریوں نے مقامی لوگوں اور یاترا سے وابستہ سروس فراہم کرنے والے افراد کے خلوص، مہمان نوازی اور تعاون کی تعریف کی۔

Published : July 2, 2026 at 10:07 PM IST
پہلگام: (میر اشفاق) امرناتھ یاترا کا پہلا جتھا پہلگام پہنچ گیا۔ فرسکنگ پوانٹ پر مکمل جانچ کے بعد یاتریوں کو نُنون بیس کیمپ میں داخل کیا گیا ،جہاں پر قیام کے بعد صبح سویرے یعنی 3 جولائی کو امرناتھ گھپا کی جانب روانہ کیا جائے گا۔یاتریوں کا پہلا جتھا آج سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان نو یوگ ٹنل قاضی گنڈ عبور کرکے وادئے کشمیر میں داخل ہوا ،4822 سے زاید یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ رات کی علی الصبح جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو تقریبا 259 گاڑہوں میں سوار تھے۔
اننت ناگ کے قاضی گنڈ سے یاترا کو بالترتیب دو راستوں پہلگام اور بالتل کے لئے روانہ کیا گیا ،پہلگام سے 2510 جبکہ 2312 بالتل راستے سے روانہ ہوئے یاتریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابا برفانی کے درشن کے لیے کافی بے تاب تھے اور اب ان کی دیرینہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے، جس پر وہ بے حد خوش اور پُرجوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امرناتھ یاترا ان کے لیے ایک مقدس اور روحانی سفر ہے، جس کا انہیں شدت سے انتظار تھا۔یاتریوں نے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی بھی بھرپور تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائش، طبی سہولیات، صفائی اور دیگر بنیادی انتظامات اطمینان بخش ہیں، جبکہ سکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات نے انہیں خود کو محفوظ محسوس کرایا ہے۔
یاتریوں نے مقامی لوگوں اور یاترا سے وابستہ سروس فراہم کرنے والے افراد کے خلوص، مہمان نوازی اور تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے مثبت رویے نے اس روحانی سفر کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاترا 2026 شروع، ایل جی منوج سنہا نے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا

