ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں نشہ مکت ابھیان کے تحت ٹی ٹوئنٹی لذت کپ کا اختتام

نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے سوپور میں بھی پولیس اور دیگر اسکولوں کی جانب سے پروگرام کیے جا رہے ہیں۔

T20 lazzat cup concluded under nasha mukt abhiyan at sopore Urdu News
سوپور میں نشہ مکت ابھیان (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 6, 2026 at 9:11 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سوپور، بارہمولہ (کوثر عرفات): وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سوپور میں بھی پولیس اور دیگر اسکولوں کی جانب سے نشہ مکت ابھیان کے تحت کافی پروگرام کیے جا رہے ہیں اور اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے کیسے دور رکھا جائے۔
اس ضمن میں سوپور میں جموں و کشمیر پولیس اور مقامی کاروباری لذت فوڈ اینڈ اسپائسز کے ایم ڈی ایجاد بٹ کے اشتراک سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سوپور کے مختلف اسکولوں کی کرکٹ ٹیموں نے شمولیت کی اور فائنل میچ میں بائز ہائر اسکنڈری کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی لذت کپ کا اختتام (ETV Bharat)

نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف مائل کیا جائے
اس دوران ایس ایس پی سوپور نے کہا کہ یہ ایک کامیاب ٹورنامنٹ رہا کیونکہ اس میں سوپور کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا اور اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اگر نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی طرف مائل کیا جائے تو وہ غلط کاموں سے دور رہیں گے۔

T20 lazzat cup concluded under nasha mukt abhiyan at sopore Urdu News
ٹیم نے جیت کا جشن منایا (ETV Bharat)
T20 lazzat cup concluded under nasha mukt abhiyan at sopore Urdu News
ایس ایس پی سوپور (ETV Bharat)


پلیٹ فارم دیا جائے تو کسی سے کم نہیں
انہوں نے بتایا کہ میں لذت فوڈ کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو منعقد کر وایا اور نوجوانوں کو موقع دیا کہ وہ میدان میں اپنا لوہا منوا سکیں۔ اس دوران سوپور اور اس کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سابقہ کرکٹرس نے کہا کہ ہمارے بچوں میں کافی صلاحیت ہے اور آج اس دور میں کھیل کر یہ پتہ چلا کہ ہماری بچوں میں محنت کرنا چاہیے اور اگر ان کو پلیٹ فارم دیا جائے گا تو یہ کسی سے کم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان‘ پاکستان‘ میانمار سے 1.33 لاکھ کلو منشیات ملک میں داخل، 25 غیر ملکیوں سمیت 994 اسمگلر گرفتار

منشیات کی سپلائی ملک کے خلاف جنگ سے کم نہیں سپریم کورٹ نے ہیروئن کیس میں ضمانت منسوخ کر دی

منشیات کے خلاف بھارت کی جنگ: خفیہ '4.20 PM' ڈرگ پارٹیوں نے کیرالہ میں تازہ خطرے کی گھنٹی بجائی

شادی شدہ بیٹی کو خاندانی فوائد سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

جموں کشمیر میں منشیات مخالف جنگ اب عوامی تحریک بن چکی ہے: ایل جی سنہا

اونتی پورہ: نشہ مکت ابھیان کے تحت اسلامک یونیورسٹی میں پروگرام کا اہتمام